Book Name:Muasharti Zindagi Ke Aadab
وَ لَا نِسَآءٌ مِّنْ نِّسَآءٍ عَسٰۤى اَنْ یَّكُنَّ خَیْرًا مِّنْهُنَّۚ- (پارہ:26،سورۂ حجرات:11)
صَدَقَ اللہ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: اے ایمان والو! مَرد دُوسرے مَردوں پر نہ ہنسیں، ہوسکتا ہے کہ وہ اُن ہنسنے والوں سے بہتر ہوں اور نہ عورتیں دوسری عورتوں پر ہنسیں، ہوسکتا ہے کہ وہ اُن ہنسنے والیوں سے بہتر ہوں۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ! ہماری خوش قسمتی ہے کہ زِندگی میں ایک بار پِھر ہمیں عظمتوں والا، رحمتوں والا، برکتوں والا، مَغْفِرت والا مہینا ماہِ رمضان کریم نصیب ہو گیا ہے۔
یاخُدا ہم عاصیوں پر یہ بڑا اِحْسان ہے زِندگی میں پھر عطا ہم کو کیا رمضان ہے
اَبْرِ رحمت چھا گیا ہے اور سماں ہے نور نور فَضْلِ رَبّ سے مغفرت کا ہو گیا سامان ہے
ہر گھڑی رَحْمت بھری ہے، ہر طرف ہیں برکتیں ماہِ رمضاں رحمتوں اور برکتوں کی کان ہے
یاالٰہی! تُو مدینے میں کبھی رمضاں دکھا مُدَّتوں سے دِل میں یہ عطّار کے ارمان ہے([1])
احادیثِ کریمہ کے مطابِق *رمضان کریم کی پہلی ہی رات سے آسمانوں کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور آخری رات تک بند نہیں ہوتے *جو بندہ ماہِ رمضان کی رات میں نماز پڑھتا ہے، اللہ پاک اُس کے ہر سجدے کے صلے(Rewards) میں اس کے لیے 1500 نیکیاں لکھتا ہے اور اس کے لیے جَنَّت میں سُرْخ یَاقُوت کا گھر بناتا ہے۔([2]) *اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: جب رمضان کریم