Book Name:Muasharti Zindagi Ke Aadab
عرض کی گئی:
وَبِمَ يَخْرِقُهُ؟
ترجمہ: کس چیز سے پھاڑ ے گا؟
فرمایا:
بِكَذِبٍ اَوْ غِيْبَةٍ
ترجمہ:جھوٹ یا غیبت سے۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو! خلاصۂ کلام یہ ہے کہ روزہ اِنفرادی عبادت ضَرور ہے، البتہ اس کا اَثَر اجتماعی اور معاشرتی زندگی پر بھی ظاہِر ہوتا ہے، لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم روزے رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی معاشرتی زندگی کو، اپنے طَور طریقوں اور عادات کو بھی بہتر کرنے کی بھرپُور کوشش کریں۔ سورۂ حجرات کی روشنی میں معاشرتی زندگی کے 6 آداب ہم نے سُنے:
(1):کسی کا مذاق نہ اُڑائیں (2):کسی کو طعنہ نہ دیں (3):کسی کے بُرے نام نہ رکھیں (4):بدگمانیوں سے بچیں (5):اپنے مسلمان بھائیوں کے عیب تلاش نہ کریں (6):کسی کی غیبت (یعنی پیٹھ پیچھے بُرائی) نہ کیا کریں۔
یہ 6 آدابِ زندگی اپنانے کی بھرپُور نیت فرمائیے! اللہ پاک ہمیں ماہِ رمضان کی خوب برکتیں نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد