Sayida Kainat Ke 3 Mamoolat

Book Name:Sayida Kainat Ke 3 Mamoolat

ساتھ کریں،اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!اس کی دِل جُوئی ہو گی، اس کے دِل سے دُعائیں نکلیں گی تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!ہمارا بیڑا پار ہو جائے گا۔

مِلا ہے زَرْ تو غریبوں کے کام بھی آؤ!    نہ جس سے خِدْمتِ مخلوق ہو وہ دولت کیا ہے؟

(2):  سیِّدہ  پاک اور کَثْرتِ تلاوت

پیارے اسلامی بھائیو! حضرت فاطمۃ الزہراء  رَضِیَ اللہ عنہا کی سیرتِ پاک میں یہ بھی ہے کہ آپ کثرت سے تلاوت کیا کرتی تھیں۔ حضرتِ سلمان فارسی  رَضِیَ اللہ عنہ   فرماتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ حضور پُرنور، شافِعِ یومُ النُّشور  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کے حکم سے  سیِّدہ  فاطمہ  رَضِیَ اللہ عنہا کی خدمت میں حاضِر ہوا۔ میں نے دیکھا کہ حضراتِ حَسَنَینِ کَرِیْمَیْن   رَضِیَ اللہ عنہما سو رہے تھے، آپ  رَضِیَ اللہ عنہا ان کو پنکھا جھل رہی تھیں اور زبان سے کلامِ الٰہی کی تلاوت جاری تھی۔ یہ دیکھ کر مجھ پر ایک خاص حالتِ رِقّت طاری ہوئی۔([1])

کثرت سے تلاوت کیا کیجیے!

پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ للہ! ماہِ رمضان ماہِ نزولِ قرآن ہے، پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے معمولات میں سے تھا  کہ ماہِ رمضان  میں تلاوت کی کثرت فرماتے تھے۔ اسی طرح اللہ پاک کے نیک بندے بھی عام دِنوں میں تَو  تِلاوت کیا ہی کرتے تھے، رمضان کریم  میں ان کا شوقِ تلاوت مزید بڑھ جایا کرتا تھا *بعض اولیائے کرام رمضان کریم  میں 3راتوں میں ایک خَتْمِ پاک کیا کرتے تھے *حضرت اَسْوَدْ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ رمضان کریم  میں ہر 2 راتوں میں ایک مرتبہ قرآنِ کریم ختم کیا کرتے تھے * امام نخعی


 

 



[1]... سفینۂ نوح، صفحہ: 35،حصہ:2۔