Book Name:Sayida Kainat Ke 3 Mamoolat
مسلمانوں کی پیاری اَمِّی جان سیِّدہ عائشہ صدیقہ طیبہ طاہرہ رَضِیَ اللہ عنہا فرماتی ہیں:
مَا رَاَيْتُ اَفْضَلَ مِنْ فَاطِمَةَ غَيْرَ اَبِيْهَا
ترجمہ: میں نے پیارے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے علاوہ حضرتِ فاطمہ رَضِیَ اللہ عنہا سے بڑھ بہتر کوئی نہیں دیکھا۔([1])
مَا رَاَيْتُ اَحَدًا قَطُّ اَصَدَقَ مِنْ فَاطِمَةَ غَيْرَ اَبِيْهَا
ترجمہ: میں نے پیارے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے علاوہ حضرتِ فاطمہ رَضِیَ اللہ عنہا سے بڑھ کر کسی کو سچا نہیں دیکھا۔([2])
مَا رَاَيْتُ اَحَدًا اَشْبَهَ سَمْتًا وَدَلًّا وَ هَدْيًا بِرَسُوْلِ اللّٰه فِی قِيَامِهَا وَ قُعُوْدِهَا مِنْ فَاطِمةَ بِنْتِ رَسُوْلِ اللہ
ترجمہ: میں نے حضرت فاطمہ رَضِیَ اللہ عنہا سے بڑھ کر کسی کو ہیئت(یعنی ظاہری بناوٹ)، سیرت و صورت کے اعتبار سے اٹھنے اور بیٹھنے میں رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم کے مشابہ (یعنی ملتا جُلتا) کسی کو نہیں دیکھا۔([3])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
(1):سائل نے 2وقت سے نہیں کھایا...!
حضرت امام حسن مجتبیٰ رَضِیَ اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں: ایک دن ہم سب گھر والوں کو