Sayida Kainat Ke 3 Mamoolat

Book Name:Sayida Kainat Ke 3 Mamoolat

اللہ پاک ہم سب کو ماہِ رمضان اچھے انداز میں*رضائے الٰہی والے کام کرتے ہوئے *لمحے لمحے کی قدر کرتے ہوئے*نیکیوں میں*عبادتوں میں*ذِکْر وفِکْر میں*قبر کی یاد کرتے ہوئے*مدینے کی یادیں دِل میں بسائے ہوئے*حُسْنِ اَخْلاق کا مُظَاہَرہ کرتے ہوئے *والدین کا ادب کرتے ہوئے*عزیز رشتے داروں کے ساتھ بھلائی کرتے ہوئے *پڑوسیوں کے حقوق ادا کرتے ہوئے*غریبوں کی مدد کرتے ہوئے گزارنے اور فیضانِ رمضان سے خوب جھولیاں بھرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

میں رحمت، مغفرت، دوزخ سے آزادی کا سائِل ہوں

مَہِ       رمضان        کے         صدقے        میں       فرما         دے        کرم     مولیٰ!([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! 3 رمضان کریم کو سیدۂ کائنات  سیِّدہ  فاطمۃ الزہراء  رَضِیَ اللہ عنہا کا یومِ وِصَال ہے۔

سیِّدہ  فاطمہ  رَضِیَ اللہ عنہا کا مختصر تعارف

سیّدۂ کائنات،  سیِّدہ  فاطمہ  رَضِیَ اللہ عنہا ہمارے آقا ومولیٰ مُحَمَّد مصطفےٰ   صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کی سب سے چھوٹی اور لاڈلی  شہزادی (Princess) ہیں *آپ  رَضِیَ اللہ عنہا کا نامِ پاک  فاطمہ اللہ پاک نے رکھا۔ حدیثِ پاک میں ہے: بے شک میری بیٹی کا نام اللہ پاک نے فاطمہ رکھاکیونکہ اسے اللہ پاک نے جہنّم سے دُور کر دیا ہے ([2]) * اور ایک حدیث شریف میں ہے:اس كا نام فاطمہ رکھا گیا کیونکہ اللہ پاک نے اسے اور اس سے عقیدت رکھنے والوں کو


 

 



[1]...وسائلِ بخشش، صفحہ:98۔

[2]...سَبْلُ الْہُدی، ابواب:فضائل آل رسول، الباب التاسع، جلد:11، صفحہ:52۔