Book Name:Sayida Kainat Ke 3 Mamoolat
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم: مونچھیں کٹواؤ داڑھیاں بڑھاؤ مجوسیوں کی مخالفت کرو!([1])
پیارے اسلامی بھائیو! داڑھی رکھنا سُنَّتِ مصطفےٰ بلکہ سُنّتِ انبیا ہے * ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی داڑھی مُبارَک ہمیشہ ایک مٹھی کی مقدار رہتی تھی *اگر ایک مٹھی کی مقدار سے بڑھ جاتی تو کم کروا دیا کرتے * آپ صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی داڑھی مُبارَک چوڑائی میں ایسی تھی کہ سینہ مُبارَک کو بھر دیتی۔([2]) *ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم داڑھی منڈانے اور مونچھیں بڑھانے کو سخت ناپسند فرماتے تھے * بہارِ شریعت میں ہے: داڑھی منڈانا یا ایک مٹھی سے کم کرنا حرام ہے۔([3])
مختلف سنّتیں سیکھنے کے لیے مکتبۃالمدینہ کی کتاب بہارِشریعت جلد:3، حصہ:16، اور امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ کا91صفحات کا رسالہ 550 سنّتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھیے، سنّتیں سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھراسفر بھی ہے۔
رَبّ کے در پر جھکیں التجائیں کریں بابِ رحمت کُھلیں قافلے میں چلو
عاشقانِ رسول ان سے رحمت کے پھول آؤ لینے چلیں قافلے میں چلو
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم