Book Name:Sayida Kainat Ke 3 Mamoolat
(بوائز اینڈ گرلز) میں طلبہ کی مجموعی تعدادقریباً 5 لاکھ 69 ہزار ہے۔ *فیضان اسلامک اسکول، دارالمدینہ(اسکول،کالج،یونیورسٹی)کی تعداد299،جبکہ طلبہ و طالبات کی تعداد54ہزارسے زائد ہے *دینی لٹریچر کی اشاعت کے لیے اشاعتی ادارہ مکتبۃ ُ المدینہ قائِم کیا گیا ہے ۔ جس کے تحت سینکڑوں کتب لاکھوں کی تعداد میں چھپ چکی ہیں۔
آپ بھی خِدْمتِ دین کے اس کام میں اپنا حِصّہ شامِل کیجیے! اپنے عطیات دعوت اسلامی کودیجیے،آپ کے چندے یعنی ڈونیشن کوکسی بھی جائز،دینی، اِصلاحی، فلاحی، روحانی، خیر خواہی، بھلائی اور آمدنی بڑھانے کے جائز اور محفوظ کاموں میں لگایا جا سکتا ہےتا کہ بڑھتے ہوئے اخراجات کو پورا کیا جا سکے۔
دعوتِ اسلامی کی قَیُّوم، سارے جہاں میں مچ جائے دُھوم
اس پہ فِدا ہو بچہ بچہ یااللہ! مری جھولی بھر دے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم نے فرمایا:مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبّت کی اس نے مجھ سے محبّت کی اور جس نے مجھ سے محبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد