Book Name:Sayida Kainat Ke 3 Mamoolat
علامہ عبد الرؤف مناوی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ لکھتے ہیں: قرآنِ کریم میں کچھ ایسی آیا ت ہیں جو خاص اَمراض اورمصیبتوں کےخاتمے کے لیے ہیں ،ان آیات کی پہچان خاص لوگوں کو ہوتی ہے۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو!دعوتِ اسلامی نے پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی دُکھیاری اُمّت کی خیر خواہی کے لیے ایک شعبہ بنام روحانی علاج قائم کیا ہے ۔
اس شعبے کے تحت پریشان حال مسلمانوں کو * بیماری* قرض * گھریلو ناچاقی وغیرہا سے شفا کے لیے فی سبیل اللہ قرآن و حدیث اور بزرگوں کے معمولات پر مشتمل اَوْراد وظائف دئیے جاتے اور استخارہ بھی کیا جاتا ہے ۔
اَلحمدُ للہ! اس شعبے کے تحت تقریبا 3 ہزار 700 سے زائد بستے اَوْراد وظائف اور استخارہ کے لیے لگائے جاتے ہیں جہاں سے ماہانہ اوسطاً تقریبا 8 لاکھ 75 ہزار افراد فی سبیل اللہ اَوْراد وظائف حاصل کرتے اور استخارہ کرواتے ہیں۔کسی بھی پریشانی کی صورت میں خود بھی روحانی علاج کے بستے سے َوْراد وظائف حاصل کیجیےاور پریشان حال اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔
پورے پاکستان سے 24 گھنٹے آن لائن استخارہ کا نمبر نوٹ کر لیجیے:
0213-717171-1
پیارے اسلامی بھائیو! ماہِ رمضان میں بطورِ خاص امیرِ اہلسنت مولانا محمد الیاس قادری دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ مدنی چینل پر روزانہ عصر کی نماز اور تراویح کی نماز کے بعد مدنی مذاکرے کے ذریعے سُوالات کے جوابات عنایَت فرماتے ہیں ۔ تمام ذِمَّہ داران و عاشقانِ رسول ان