Book Name:Sayida Kainat Ke 3 Mamoolat
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ! ماہِ رمضان آگیا ہے۔ ماہِ رمضان کی ایک اَہَم ترین عِبَادت اعتکاف بھی ہے۔ اعتکاف کے بڑے فضائل ہیں* مسلمانوں کی پیاری اَمِّی جان حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہ عنہا سے روایت ہے، پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ارشاد فرمایا: مَنْ اِعْتَکَفَ اِیْمَاناً وَ اِحْتِسَابًا غُفِرَ لَہٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ یعنی جس نے ایمان کے ساتھ اور ثواب حاصِل کرنے کی نیت سے اعتکاف کیا اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔([1])* ایک اور روایت میں ہے: جس نے رمضان کریم میں 10 دِن کا اعتکاف کر لیا وہ ایسا ہے جیسے 2 حج اور 2 عمرے کیے ۔([2])
پیارے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ للّٰہ!دعوتِ اسلامی کے تحت دُنیا بھر میں ہزاروں مقامات پر آخری عشرے کا اجتماعی سُنّت اعتکاف کروایا جاتا ہے، آپ بھی کوشش فرمائیے! اس کے ساتھ ساتھ پورے ماہ کا اعتکاف بھی ہوتا ہے۔اس مرتبہ پاکستان بھر میں 29 مقامات پر جبکہ دُنیا بھر میں 130 مقامات پر پورے ماہ کا اعتکاف ہو رہاہے ۔ہو سکے تو اپنے قریبی مقام پر ہونے والے پورے ماہ کے اعتکاف میں شرکت فرمائیے۔ اللہ پاک توفیق عطا فرمائے ۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
دعوتِ اسلامی کے ایک شعبے کا تعارف:شعبہ روحانی علاج
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم : خَیْرُالدَّوَاءِ اَلْقُرْاٰنُ یعنی بہترین دَواقرآنِ کریم ہے۔([3])