Book Name:Sayida Kainat Ke 3 Mamoolat
تَہَجُّد کی فضیلت
پیارے اسلامی بھائیو! رات کی عبادتوں میں سے ایک عبادت تَہَجُّدکی نماز بھی ہے ۔ یہ نماز اپنے ربّ سے محبّت ، عاجزی اور اخلاص کا ایک عملی اظہار ہے۔ تَہَجُّدکے لمحے وہ لمحے ہیں جن میں دعائیں قبول ہوتی ہیں، گناہوں کی معافی کے دروازے کھلتے ہیں ۔لہذا رمضان کریم میں خصوصی طور پر تَہَجُّد کا بھی اہتمام فرمائیے۔
* نوافل میں سب سے افضل نماز صَلاۃُ الْلَیْل (نمازِ تَہَجُّد)ہے([1])* یہ نماز رب کا قرب دلاتی، گناہ مٹاتی اور گناہوں سے بچاتی ہے([2]) * راتوں کو نماز پڑھنے والے بغیر حساب کے جنّت میں داخل ہوں گے۔([3])* یاد رکھیے! تَہَجُّد کے لیے سونا شرط ہے (چاہے کچھ دیر کے لیے ہو) کہ اس کے بغیر نماز تَہَجُّد نہ کہلائے گی۔([4]) اللہ پاک عمل کی توفیق عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے سیِّدہ خاتُونِ جنّت رَضِیَ اللہ عنہا کے 3اعلیٰ اَوصاف سُنے، * آپ بہت سخاوت فرمانے والی * بہت تلاوت کرنے والی * اور ساری ساری رات عبادت میں گزارنے والی تھیں۔ کاش! ماہِ رمضان میں اور اس کے عِلاوہ بھی ہمیں یہ تینوں اعلیٰ اوصاف نصیب ہو جائیں۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔