Book Name:Sayida Kainat Ke 3 Mamoolat
کھلاتے ہیں، غریبوں کی مدد کرتے ہیں، بےسہاروں کا سہارا بنتے ہیں (3):ساتھ ہی ساتھ اللہ پاک سے ڈرتے بھی رہتے ہیں (4):اور اس کی رحمت سے اُمِّید بھی لگائے رکھتے ہیں۔
اِس شا ن کے جو کامِل ایمان والے ہیں،ان کو انعام کیا ملے گا؟ فرمایا:
فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّاۤ اُخْفِیَ لَهُمْ مِّنْ قُرَّةِ اَعْیُنٍۚ-جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ(۱۷) (پارہ :21 ،سورۂ سجدہ:17)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: تو کسی جان کو مَعْلُوم نہیں وہ آنکھوں کی ٹھنڈک جو ان کے لیے ان کے اعمال کے بدلے میں چھپا رکھی ہے۔
یعنی ان سخی، نیک، شب بیدار ایمان والوں کےلیے جنّت کی ایسی نعمتیں تیار کی گئی ہیں کہ جنہیں کسی آنکھ نے نہیں دیکھا ، نہ کسی کو ان نعمتوں کا تفصیلی علم ہے۔ بخاری شریف کی حدیثِ پاک میں ہے، اللہ پاک فرماتا ہے:
اَعْدَدْتُ لِعِبَادِیَ الصَّالِحِیْنَ مَا لَاعَیْنٌ رَّاَتْ، وَ لَا اُذُنٌ سَمِعَتْ وَ لَا خَطَرَ عَلَی قَلْبِ بَشَرٍ
ترجمہ: میں نے اپنے نیک بندوں کے لیے وہ نعمتیں تیار کر رکھی ہیں کہ جنہیں نہ کسی آنکھ نے دیکھا، نہ کسی کان نے ان کا ذِکْر سُنا، نہ کسی دِل پر اُن کا خیال گزرا۔ ([1])
پیارے اسلامی بھائیو! عام دِنوں میں بھی ہمیں رات عبادت میں گزارنے کی کوشش کرنی چاہیے، اب تو پِھر ماہِ رمضان ہے! نیکیوں کا مہینا ہے، اب بھی اگر شب بیداریاں کر کے عبادت و ریاضت نہیں کریں گے تو اَور کونسا موقع ہو گا؟ کس وقت شب بیداری کریں گے؟