Namaz Ki Dawat Dena

Book Name:Namaz Ki Dawat Dena

نماز کی دعوت دینے  کی عادت بنانے کے طریقے

*نیکی کی دعوت دینے کے فضائل وفوائد پیش نظر رکھیے *زیادہ سے زیادہ نیکیاں جمع کرنے کی حرص پیدا کیجئے *جب بھی نماز کے لیے مسجد جائیں تو راستے میں جو شخص ملے اسے نماز کی دعوت دیتے جائیے  *صبح جب فجر میں اٹھیں تو دوسروں کو بھی جگا دیجئے !اور راستے میں بھی فجر کے لیے جگاتے جائیے۔

پیارے اسلامی بھائیو!آج ہم نے نیک عمل نمبر :3 کے مطابق نماز کی دعوت دینے کے عنوان پر مفید ترین معلومات حاصل کیں، نیت کیجئے کہ خود بھی باجماعت نماز پڑھیں گے اور دوسروں کو بھی نماز کی  خوب دعوت دیں گے ۔اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !

اللہ پاک عمل کی توفیق نصیب فرمائے ۔ اٰمِیْن بجاہِ خاتمِ النبیّٖن  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دعا

فرض نماز کے بعد کی دعا

اَللّٰھُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْکَ السَّلَامُ تَبَارَکْتَ یَا ذَاالْجَلَالِ وَالْاِکْرَام

ترجمہ:   اے اللہ  تو سلامتی دینے والاہے اور تیری ہی طرف سے سلامتی ہے تو برکت والا ہے اے جلال و بزرگی والے۔([1])


 

 



[1]... مسلم ،کتاب المساجد ،باب استحباب الذکر بعد الصلاۃ ،صفحہ:217،حدیث 592۔