Namaz Ki Dawat Dena

Book Name:Namaz Ki Dawat Dena

آیت مبارکہ

اللہ پاک نے فرمایا:

وَ اْمُرْ اَهْلَكَ بِالصَّلٰوةِ وَ اصْطَبِرْ عَلَیْهَا (پارہ:16،سورۂ طہٰ:132)

تَرْجَمۂ کَنْزُ الْعِرفَان : اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دو اور خود بھی نماز پر ڈٹے رہو۔

اس آیتِ مبارکہ میں اَہَل سے بالخصوص عزیز واَقارب یعنی بیوی ،بچے ،بہن بھائی وغیرہ اور بالعموم تمام مسلمان مراد ہیں۔([1])  تفسیرِ قرطبی میں ہے:  آیتِ مبارکہ میں نبی کریم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّمکو خطاب فرمایا گیا ہے ، البتہ اس حکم میں ساری امت شامل ہے کہ ہر شخص کو چاہیے وہ خود بھی پابندی سے نماز  پڑھے اورگھر والوں کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی اس کی خوب دعوت دے۔([2])

فرمانِ مصطفےٰ    صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم 

* نیکی کاحکم دینا اور برائی سے منع کرنا صدقہ ہے([3])* اسی طرح ایک اور مقام پرہے: جوشخص  ہدایت کی طرف بلائے اس کو تمام عاملین (عمل کرنے والوں )کی طرح ثواب ملے گا اور اس سے ان (عمل کرنے والوں ) کے  ثواب میں کچھ کمی نہ ہو گی۔ ([4])

مختصر شرح : اس حدیث پاک سے  معلوم ہوا : اگر کسی کی دعوت سے 1 لاکھ نمازی بنیں  تو  دعوت دینے والے کو 1 لاکھ نمازوں کا ثواب ملتا رہے گا ۔([5]) امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ لکھتے ہیں :جب بھی  نماز کے لیے مسجد کی طرف  جانے لگیں،دوسروں کو ترغیب دےکر ساتھ لیتے جایئے، اگر آپ کے سبب ایک


 

 



[1]...تفسیر رازی ،پارہ:16،تحت الآیۃ :132،جلد:8،صفحہ:115۔

[2]...تفسیر قرطبی ،پارہ:16،تحت الآیۃ :132،جلد:6،صفحہ:122۔

[3]...مسلم ،كتاب الزکاۃ ،باب بیان ان اسم الصدقۃ ...الخ ،صفحہ:362،حدیث :1006،ماخوذاً۔

[4]...مسلم ،كتاب  العلم ،باب من سن سنۃ سنۃ حسنۃ او دعا الی ھدی...الخ ،صفحہ:1032،حدیث :2674۔

[5]... مرآۃ المناجیح ،جلد:1،صفحہ:160۔