Namaz Ki Dawat Dena

Book Name:Namaz Ki Dawat Dena

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف مَوضوعات پرمختصربیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):فکرِ مدینہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ

آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عملنماز کی دعوت دینے  کے متعلق مفید ترین معلومات دی جائیں گی اور فرض نماز کے بعد کی دعا یاد کروائی جائے گی۔آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ  بھی  لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !

نماز کی دعوت دینا

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم: تم اپنی مجلسوں کو مجھ پر درود پڑھ کرآراستہ کرو بے شک  تمہارا مجھ پر درود پڑھنا روزِ قیامت تمہارے لیے نور ہوگا۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

نیک عمل نمبر 3

پیارے اسلامی بھائیو!اللہ پاک کے فضل سے امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے اسلامی  بہنوں ،اسلامی بھائیوں اور طلبا وغیرہ کے لیے سوالات کی صورت میں   نیک اعمال کے مختلف  رسائل عطا فرمائے ہیں تاکہ ہم ان سوالات کے ذریعے اپنا جائزہ لے کر گناہوں سے بچنے کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ نیکیاں کر سکیں۔  آج ہم72 نيك اعمال كے رسالے سے  نیک عمل نمبر :3 کے بارے میں سیکھیں گے ۔

نیک عمل نمبر 3:کیا آج آپ نے گھر ، بازار ، مارکیٹ وغیرہ  جہاں بھی تھے وہاں نماز کے اوقات میں نماز پڑھنے سے قبل نماز کی دعوت دی ؟ (کاش ! پانچوں نمازوں میں کسی کو اپنے ساتھ لیتے جائیں۔)


 

 



[1]... مسند الفردوس ، جلد:2، صفحہ:291،حدیث:3330۔