Ramazan Ki Amad Marhaba

Book Name:Ramazan Ki Amad Marhaba

کرنا اب ہم کسی بُھولی ہوئی چیز کی طرح بُھلا چکے ہیں۔بہرحال ہمیں چاہئے کہ ہم اِن پاک ہستیوں کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے رَمَضان و غیرِ رَمَضان میں عَمَلی طور پر مسلمانوں کے خَیر خواہ بن جائیں۔

یاد رہے!مسلمانوں کو اِفطاری کروانا اور اُنہیں پانی پِلانا بھی خَیر خَواہی کی ہی ایک صورت ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ماہِ رَمَضان میں اِفطار کروانے اور پانی پِلانے کی بہت فضیلت ہے،چنانچہ

اِفطار کروانے کے فضائل

آقا کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے اِرْشادفرمایا:جس نے حَلال کھانےیا پانی سے(کسی مُسلمان کو) روزہ اِفْطَار کروایا،فِرِشتے ماہِ رَمَضان کے اَوْقات میں اور جِبْرِیلِ امین(عَلَیْہِ السَّلَام)شَبِ قَدْرمیں اُس کے لئےبخشش کی دُعا کرتے ہیں۔(معجم کبیر،۶/۲ ۶ ۲،حدیث:۶۱۶۲ ملتقطاً)

ایک اور مقام پر فرمایا:جو روزہ دار کو پانی پِلائے گا اللہکریم اُسے میرے حَوض سے پلائے گا کہ جَنَّت میں داخِل ہونے تک پیاسا نہ ہوگا۔(ابن خُزَیمہ،کتاب الصیام،باب  فضائل  شھر رمضان۔۔۔الخ،۳/۱۹۱، حدیث:۱۸۸۷ )

اےعاشقانِ رسول!یُوں تو ربِّ کریم کے ہم پر بے شمار اِحسانات ہیں،سال کے 12 مہینے اُس کی عطاؤں اور نوازشوں کے دروازے ہم گناہ گاروں کے لئے دن رات کھلے رہتے ہیں،مگر رَمَضانُ المبارَک ربِّ کریم کی وہ عظیم نعمت ہے جس پر ہم اُس کا جس قدر شُکْر کریں وہ کم،کم اور کم ہے،اِس مہینے کے آغاز سے اختتام تک مَغْفِرتکے پروانے تقسیم ہوتے رہتے ہیں،یہی وہ عظمتوں والا مہینا ہے جس میں  ربِّ کریم نے اُمّتِ محمّدیہ کو پانچ(5)خُصوصی اِنعامات عطا فرمائے ہیں،چنانچہ

پانچ(5)خُصوصی کرم

حضرت جابِر بن عَبْدُاللہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ  سے رِوایت ہے،رحمت والے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عالیشان ہے:میری اُمّت کو رَمَضَان المبارَک میں پانچ(5) چیز یں ایسی عطا کی گئیں ہیں جو مجھ سے پہلے کسی