Ramazan Ki Amad Marhaba

Book Name:Ramazan Ki Amad Marhaba

حاصل کرلی۔([1])

لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ،سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم

(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگار ہے۔)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک)، 19 فروری 2026ء

(1): سنتیں اورآداب سیکھنا:5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3):جائزہ:5منٹ، کُل دورانیہ15منٹ

روزے کی نیت کے بقیہ مدنی پھول

*ماہِ رَمَضان کے دِن میں نہ روزہ کی نِیَّت کی نہ ہی یہ کہ’’روزہ نہیں ‘‘اگرچِہ معلوم ہے کہ یہ رَمَضانُ الْمبارَک کا مہینہ ہے تَو روزہ نہ ہوگا۔ (عَالمگِیری،۱/۱۹۵)* غُروبِ آفتاب کے بعد سے لیکر رات کے کسی وَقْت میں بھی نِیَّت کی پھر اِس کے بعد رات ہی میں کھایاپِیا تَو نِیَّت نہ ٹُوٹی ،وُہی پہلی ہی کافی ہے پھر سے نِیَّت کرنا ضَروری نہیں۔ ( الجَوْہَرَۃُ النَّیرۃ،۱/۱۷۵)*آپ نے اگر رات میں روزہ کی نِیَّت تَو کی مگر پھر راتوں رات پکاّ اِرادہ کرڈالا کہ روزہ نہیں رکھوں گا۔تَو اب وہ آپ کی ،کی ہوئی نِیَّت جاتی رہی۔*اگر نئی نِیَّت نہ کی اور دِن بھر روزہ دار وں کی طرح بھوکے پیاسے رہے تب بھی روزہ نہ ہوا۔(درمُختار مع ردّالمُحتار،۳/۳۴۵)*روزے کے دَوران توڑنے کی صِرف نِیَّت کر لینے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا جب تک توڑنے والی کوئی چیز نہ کرے۔ (الجَوْہَرَۃُ النَّیَّرۃ، ۱/۱۷۵) *  سَحَرمیں کھانا بھی نِیَّت ہی ہے۔*خواہ ماہِ رَمَضان کے روزے کیلئے ہو یا کسی اور روزے کیلئے مگر جب سَحَری کھاتے وَقت یہ اِرادہ ہے کہ صُبح کو روزہ نہ رکھوں گا تَو یہ سَحَری کھانا نِیَّت نہیں۔( الجَوْہَرَۃُ النَّیَّرۃ،۱ /۱۷۶)*رَمَضانُ الْمبارَک کے ہر روزے کے لئے نئی نِیَّت ضَروری ہے ۔* پہلی تاریخ یا کسی بھی


 

 



[1]…  تاریخ ابنِ عساکر،۱۹/۱۵۵،حدیث:۴۴۱۵