Book Name:Ramazan Ki Amad Marhaba
رکھوں گا ۔(رَدُّالْمحتار،۳/۳۳۲ )*عَرَبی میں نِیَّت کے کلِمات ادا کرنے اُسی وَقت نِیَّت شُمار کئے جائیں گے جبکہ اُن کے معنیٰ بھی آتے ہوں۔اور یہ بھی یاد رہے کہ زَبان سے نِیَّت کرنا خواہ کسی بھی زَبان میں ہواُسی وَقت کار آمد ہوگا جبکہ اُس وقت دِل میں بھی نِیَّت مَوجُود ہو۔(اَیْضاً)*نِیَّت اپنی مادَری زَبان میں بھی کی جاسکتی ہے ۔* (رَدُّالْمحتار،۲/۳۳۲ )*اگر دِن میں نِیَّت کریں تَو ضَروری ہے کہ یہ نِیَّت کریں کہ میں صُبح سے روزہ دار ہوں ۔اگر اِس طرح نِیَّت کی کہ اب سے روزہ دار ہوں صُبح سے نہیں ،تَو روزہ نہ ہوا۔ ( الجَوْہَرَۃُ النَّیِّرۃ،۱/۱۷۵)*آپ نے اگر یُوں نِیَّت کی کہ کل کہیں دعوت ہوئی تَو روزہ نہیں اور نہ ہوئی تَو روزہ ہے۔یہ نِیَّت صحیح نہیں۔بَہَرحال آپ روزہ دار نہ ہوئے۔(عَالمگِیری،۱ /۱۹۵)
( اعلان :)
روزے کی نیت کے بقیہ مَدَنی پھول تَربیتی حلقوں میں بیان کئے جائیں گے لہٰذا یہ مَدَنی پھول سُننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع میں پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں
(1)شبِ جُمعہ کادُرُود
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ
الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ
بُزرگوں نے فرمایا:جو شَخْص ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات) اِس دُرُود شریف کو پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے گا مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی زِیارت کرے گا