Darhi Rakhna

Book Name:Darhi Rakhna

سے رِشتہ جوڑئیے اور ہر وہ فیشن جو شرعاً نَاجائِز ہو، اس سے بچتے ہی رہئے کہ قبر و آخرت میں فیشن نہیں بلکہ سُنّتوں پر عَمَل کام آئے گا *دِل میں خوفِ خُدا و عشقِ مصطفےٰ بڑھائیے! *فُضُول حیلے بہانوں سے بچئے کہ زبان کی تیزی اور یہ حیلے آج لوگوں کو چُپ تو کروا سکتے ہیں ،مگر قبر و آخرت کے عذاب سے بچا نہیں پائیں گے۔ 

نوٹ: داڑھی ،جسم کے دیگر بالوں اور زینت وغیرہ کے تفصیلی احکام جاننے کے لئے  *..مکتبۃ المدینہ کی کتاب بہار شریعت،جلد:3،حصہ :16 ،صفحہ:579 سے 589*.. زینت کے شرعی احکام اور *..شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَت بَرَکَاتُہم الْعَالِیَہ کا رسالہ کالے بچھو پڑھ لیجئے!

پیارے اسلامی بھائیو!آج ہم نے نیک عمل نمبر :27داڑھی رکھنے کے عنوان پر مفید ترین معلومات حاصل کیں، اگر کسی سےداڑھی منڈانے یا ایک مُشت سے کم کرنے کا گناہ ہو ا ہو تو آج ہی توبہ کیجئے اور نیت کیجئے !آئندہ اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !سُنَّت کے مطابق چہرے پر ایک مشت داڑھی سجائیں گے ۔

اللہ پاک عمل کی توفیق نصیب فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دعا

تیل لگاتے وقت کی دعا

بِسْمِ  اللّٰہ   الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

ترجمہ:  اللہ پاک کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا۔ 

سرکارمدینہ    صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کافرمانِ عالی شان ہے  :   جوبغیربِسْمِ اللّٰہ پڑھے تیل لگائے تواس کے ساتھ 70 شیطان شامل ہو جاتے ہیں ۔([1]) 


 

 



[1]... عمل الیوم واللیلہ،صفحہ:62،حدیث :78 ۔