Book Name:Darhi Rakhna
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول
(1):مختلف مَوضوعات پرمختصربیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):فکرِ مدینہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ
آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل داڑھی رکھنے کے متعلق مفید ترین معلومات دی جائیں گی اورتیل لگاتے وقت کی دعا یاد کروائی جائے گی۔آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : تم مجھ پر درود پڑھو بےشک یہ تمہارے لیے پاکیزگی ہے۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
امیر اہلسنت دَامَت بَرَکَاتُہم الْعَالِیَہ نے ہمیں نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کے لیے سوالات کی صورت میں اسلامی بھائی ،اسلامی بہنوں اور طُلَبا وغیرہ کے لیے مختلف نیک اعمال کے رسائل عطا فرمائے ہیں تاکہ ہم ان سوالات کے ذریعے اپنا جائزہ لیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ نیکیاں کریں اور گناہوں سے دور رہیں ۔ آج ہم اسلامی بھائیوں کو عطا کردہ 72 نيك اعمال كے رسالے سے نیک عمل نمبر :27 کے بارے میں سیکھیں گے ۔
نیک عمل نمبر 27:ایک مشت داڑھی رکھنا واجب ہے۔آج آپ نے خدا نخواستہ داڑھی منڈانے یا ایک مشت سے گھٹانے کا گناہ تو نہیں کیا ؟([2])