Qabar Ke Sathi

Book Name:Qabar Ke Sathi

مکی مَدَنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے ارشاد فرمایا: مَنْ اِعْتَکَفَ اِیْمَاناً وَ اِحْتِسَابًا غُفِرَ لَہٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ یعنی جس نے ایمان کے ساتھ اور ثواب حاصِل کرنے کی نیت سے اعتکاف کیا اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔([1])* ایک اور روایت میں ہے: جس نے رمضان کریم میں 10 دِن کا اعتکاف کر لیا وہ ایسا ہے جیسے 2 حج اور 2 عمرے کئے۔([2])

اجتماعی سُنَّت اعتکاف کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ للّٰہ! عاشقانِ رسول کی دینی  تنظیم دعوتِ اسلامی  دُنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے میں مصروف ہے، فیضانِ رمضان پانے، گُنَاہوں سے بچنے اور نیک نمازی بننے کے لیے عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے۔ اَلْحَمْدُ للّٰہ!دعوتِ اسلامی کے تحت دُنیا بھر میں ہزاروں مقامات پر آخری عشرے کا اجتماعی سُنّت اعتکاف کروایا جاتا ہے،اس کے ساتھ ساتھ پورے ماہ کا اعتکاف بھی ہوتا ہے۔اس مرتبہ  پاکستان بھر میں 29 مقامات پر جبکہ دُنیا بھر میں 130 مقامات پر پورے ماہ کا اعتکاف ہو رہاہے ۔آپ بھی پورے ماہ کا اعتکاف کرنے کی سَعَادت پائیے!بلکہ عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ (کراچی) میں اعتکاف کیجیے! کہ وہاں شیخِ طریقت، امیر اہلسنّت مولانا محمد الیاس قادری  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  وقت کے ایک وَلِیِّ کامِل کے ساتھ اعتکاف کی سَعَادت ملے گی تو اس کی برکتیں ہی جُدا ہوں گی۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! رمضان کریم میں گُنَاہوں سے بچنے، نیکیاں کرنے، نفل عبادات کا شوق بڑھنے کے ساتھ ساتھ بہت سارا عِلْمِ دین بھی سیکھنے کو ملے گا۔


 

 



[1]...جَامِع صغِیر، صفحہ:516، حدیث:8480۔

[2]...جَامِع صغِیر، صفحہ:516، حدیث:8479۔