Book Name:Qabar Ke Sathi
کے سب سے آخری نبی، مکی مدنی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا :حضرت موسیٰ علیہ السَّلام نے اللہ پاک سے عرض کی کہ مریض کی عیادت کرنے والے کو کیا اجرملے گا؟ تو اللہ پاک نے فرمایا:اُس کے لیے 2فرشتے مُقَرَّر کیے جائیں گے جوقیامت تک اُس کی قَبْر میں روزانہ اس کی عیادت کریں گے۔([1])
(9) :سورۂ مُلک پڑھنے کا انعام
حضرت عبد اﷲ بن مسعود رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے :جب بندہ قَبْر میں جائے گا* تَو عذاب اُس کے قدموں کی جانب سے آئے گا تو اُس کے قدم کہیں گے: تیرے لیے میری طرف سے کوئی راستہ نہیں،کیونکہ یہ رات میں سورۂ مُلْک شریف پڑھا کرتاتھا* پھر عذاب اُس کے سینے یا پیٹ کی طر ف سے آئے گا تو وہ کہے گا کہ تمہارے لیے میری جانب سے کوئی راستہ نہیں، کیونکہ یہ رات میں سورۂ مُلْک شریف پڑھا کرتاتھا*پھر وہ اُس کے سر کی طر ف سے آئے گا تو سر کہے گا کہ تمہارے لیے میری طرف سے کوئی راستہ نہیں، کیونکہ یہ رات میں سورۂ مُلْک شریف پڑھا کرتاتھا۔تو یہ سورت روکنے والی ہے، عذابِ قبر سے روکتی ہے۔ تورات میں اس کا نام سورۂ مُلْک ہے۔جو اسے رات میں پڑھتا ہے بہت زیادہ اور اچھا عمل کرتاہے۔([2])
(10):سور ۂ ٔیٰس شریف کی برکت
مُلک یمن میں جب لوگ ایک مُردے کو دفن کرکے واپس ہونے لگے تو انہوں نے