4 Buraiyon Ke Nishandahi

Book Name:4 Buraiyon Ke Nishandahi

پیارے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے!اللہ پاک نے حضرتِ ابراہیم علیہ السَّلام کو اپنی قدرت کا کیسا عَظیمُ الشان نظارہ دِکھایا!بےشک اللہ پاک کی قدرت کامِل ہے،وہ جو چاہے کرسکتا ہے اور وہ ہر شے پر قُدرت رکھنے والاہے۔

سب کا پیدا کرنے والا، میرا مولیٰ! میرا مولیٰ!

سب سے اَفْضَل سب سے اَعلیٰ میرا مولیٰ! میرا مولیٰ!

(فناہونےوالے)جَگْ     کا     خالِق،    سب    کا    مالِک،    وہ    ہی    باقِی،    باقِی    ھَالِک

سچّا مالِک، سچّا آقا، میرا مولیٰ! میرا مولیٰ!

عزّت والا، حکمت والا، نعمت والا، بَرَکت والا

میرا       پیارا،          میرا         آقا،          میرا          مولیٰ!         میرا        مولیٰ!([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

4پرندوں میں 4بُرائیاں

پیارے اسلامی بھائیو! حضرت ابراہیم علیہ السَّلام نے جن 4 پرندوں کا اِنتخاب کیا اور پِھر انہیں ذَبَح فرمایا، یہ انتخاب بھی حکمت سے خالی نہیں تھا، بلکہ اس میں سیکھنے کے دَرْس ہیں۔ عُلَمائے کرام فرماتے ہیں: یہ 4پرندے (1):مَوْر (2):مُرغ (3):کبوتر (4):اورگدھ  جو حضرت ابراہیم علیہ السَّلام نے ذبح فرمائے، ان میں 4برائیاں پائی جاتی ہیں، اس واقعہ میں اِشارہ یہ ہے کہ جب تک آدمی اپنے اندر سے ان 4بُرائیوں کا خاتمہ نہ کر لے، تب تک اس کے دِل سے پردَے نہیں ہٹ سکتے، نہ وہ یقین کی اعلیٰ منزل تک پہنچ سکتا ہے۔([2])


 

 



[1]... کتاب العقائد، صفحہ:13 ۔

[2]...تفسیرِ قشیری، پارہ:3، سورۂ بقرہ، زیرِ آیت:260، جز:1، جلد:1، صفحہ:166 بتغیرقلیل ۔