Share this link via
Personality Websites!
دینی ماحول میں شعبان شریف کے روزوں کی بہار ہے، مختلف مقامات پر سحری اجتماعات کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے، مَاشَآءَ اللہ! کئی عاشقانِ رسول روزے رکھنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ آپ بھی نفل روزوں کی تحریک میں شامل ہو جائے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! شعبان شریف کی خوب خوب برکتیں نصیب ہوں گی اللہ پاک عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
اَلحمدُ لِلّٰہ! ماہِ رمضان بھی آنے والا ہے۔ رمضان کریم بہت برکتوں والا مہینا، ماہِ رحمٰن، ماہِ نزولِ قرآن اور ماہِ غفران ہے۔
عَجِّلْ عَجِّلْ یَارمضان جان مِری تجھ پر قربان
آ بھی جا ماہِ سُبْحٰن جلدی جلدی آ رمضان
جب بھی آتا ہے رمضان جان میں آجاتی ہے جان
خوب ہے رمضاں کی بھی شان اِس میں اُترا ہے قرآن
مجھ کو مدینے میں رمضان کاش! میسر ہو رحمٰن
آجا آ بھی جا رمضان تجھ پہ فِدا عطّارؔ کی جان
اللہ پاک ہمیں ماہِ رمضان دیکھنا، اس میں خوب روزے رکھنا، خوب عبادت کرنا نصیب فرمائے۔ ماہِ رمضان کی ایک اَہَم ترین عِبَادت اعتکاف بھی ہے۔ نفل اعتکاف تو کسی بھی وقت کیا جا سکتا ہے لیکن جو اعتکاف سنّتِ مؤکدہ ہے، وہ رمضان شریف میں ہی ہوتا ہے۔ پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سے پورے ماہِ رمضان کا اعتکاف کرنا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami