Book Name:4 Buraiyon Ke Nishandahi
پیارے اسلامی بھائیو! ماہِ شعبان یعنی ماہِ درود و سلام جاری ہے ۔سرکارِ غوثِ اعظم، شیخ عبد القادر جیلانی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم فرماتے ہیں: هُوَ شَہْرُ الصَّلَاۃِ عَلَی النَّبِیِّ یعنی شعبان جانِ جاں و جانِ ایماں صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پر درود پڑھنے کا مہینا ہے۔([1])
تمام اسلامی بھائی ماہِ درود و سلام کو بھرپور جذبے سے منائیں،*اپنے گھروں والوں کو اکٹھا کر کے * دفتروں ، فیکٹریوں، دوکانوں پر اپنے ملازمین کے ساتھ * مساجد میں نمازیوں محلے داروں کو جمع کر کے درود و سلام کی محافل سجائیں، خوب خوب پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پر درود و سلام پیش کریں ۔ اللہ پاک ہمیں زیادہ سے زیادہ نبیِ پاک صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پر دُرودِ پاک پڑھنے کی توفیق نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے:اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات اعمال کا دار و مدار نیّتوں پر ہے۔([2])
اے عاشقانِ رسول! اچھّی اچھّی نیّتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیّتیں کر لیتے ہیں، نیت کیجیے!*رضائے الٰہی کے لیے بیان سُنوں گا*بااَدَب بیٹھوں گا* خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا*جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد