4 Buraiyon Ke Nishandahi

Book Name:4 Buraiyon Ke Nishandahi

صدقہ کے فضائل

پیارے اسلامی بھائیو!  صدقہ دینے کے بڑے ہی فضائل  ہیں۔احادیثِ کریمہ کے مطابق: *صَدَقَہ جہنّم کی آگ سے بچاتا ہے *صدقہ آگ کے درميان پردہ بن جاتا ہے۔([1]) *صَدَقَہ اللہ پاک کے غَضَب کو بجھاتا اور بُری موت کو دُور  کرتا ہے۔([2]) *صَدَقَہ  کرنے والا قِیامَت کے دن اپنے صدقے کے سائے میں ہوگا۔([3]) *صَدَقَہ بُرائی کے 70دروازے بند کرتا ہے۔([4])*صَدَقَہ قَبْر کی گرمی سے بچاتا ہے۔([5]) *مسلمان کا صَدَقَہ اس کی عمر کو بڑھاتا ہے۔([6])*صَدَقہ70قِسم کی بلاؤں کو روکتا ہے۔([7])*فرمانِ آخری نبی   صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   ہے: صَدَقَہ دینےمیں جلدی کرو کہ بَلا صَدَقَہ کو نہیں پھلانگتی۔([8])

عطیات کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو!آپ کی اپنی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی، اس وقت 80 سے زائد شعبہ جات میں دین کی خدمت کرنے میں مصروف ہے۔اَلحمدُ للہ! *کنز المدارس بورڈ (Kanzul Madaris Board)کے نام سے دعوتِ اسلامی کا اپنا تعلیمی بورڈ ہے *ہزار ہا جامعات و مدارسُ المدینہ (بوائز اینڈ گرلز) قائم ہیں، جن میں حفظ و ناظرہ، عالِم کورس(درسِ


 

 



[1]...معجم کبیر، جلد:10، صفحہ:409، حدیث:20584۔

[2]...ترمذی، کتاب الزکاۃ، صفحہ:189، حدیث:664۔

[3]...سُنَن کُبْریٰ لِلْبَیْھِقِیْ، کتاب الزکاۃ، باب تحریض علی ...الخ، جلد:4، صفحہ:479، حدیث:7751۔

[4]...معجم کبیر، جلد:3، صفحہ:148، حدیث:4276۔

[5]...شعب الایمان، باب الزکاۃ، جلد:3، صفحہ:212، حدیث:3347 خلاصۃً۔

[6]...معجم کبیر، جلد:6، صفحہ:440، حدیث:13508۔

[7]...تاریخِ بغداد، رقم:4326، حارث بن النعمان...الخ، جلد:8، صفحہ:204۔

[8]...مشکاۃ المصابیح، کتاب الزکاۃ، باب انفاق ...الخ، جزء:1، جلد:1، صفحہ:359، حدیث:1887۔