Book Name:Surah e Mulk Ki Tilawat
سور ۂ مُلْک پڑھنے کے فائدے
* سورۂ مُلْک اپنے پڑھنے والے کی شفاعت کرے گی اور * سورۂ مُلْک پڑھنے والے کو بخش دیا جائے گا۔ ([1])* سورۂ مُلْک کی تلاوت کرنا جنت میں داخلے کا سبب ہے *جو سوتے وقت سورۂ ملک کی تلاوت کرے اُس کے لیے*..30 نیکیاں لکھی جائیں گی *..30 گناہ مٹا دئیے جائیں گے *..30 درجات بلند کر دئیے جائیں گے۔([2]) * جو رات کے وقت سورۂ ملک کی تلاوت کرتا ہے ایک فرشتہ اُس پر اپنے پر پھیلادیتا ہے اور وہ اُس کے بیدار ہونے تک ہر چیز سے حفاظت کرتا ہے *ہر رات سورۂ ملک کی تلاوت کرنے والا عذابِ قبر سے محفوظ رہے گا ۔ ([3])
سور ۂ مُلْک پڑھنے کی عادت بنانے کے طریقے
* سورۂ مُلْک پڑھنے اور تلاوت قرآن کے فضائل وفوائد پیش نظر رکھئے * تلاوت قرآن کے متعلق بزرگانِ دین کے واقعات پڑھئے * سورۂ مُلْک کی تلاوت کے لیے رات کا وقت خاص کر لیجئے اور روزانہ وقت مقررہ پر سورۂ مُلْک کی تلاوت کیجئے * گھر یا مسجد وغیرہ میں روزانہ اجتماعی طور پر سورۂ ملک کی تلاوت کیجئے* سورۂ مُلْک زبانی یاد کر لیجئے
پیارے اسلامی بھائیو!آج ہم نے نیک عمل نمبر :4 کے مطابق سورۂ مُلْک پڑھنے کے عنوان پر مفید ترین معلومات حاصل کیں، نیت کیجئے کہ روزانہ رات کو سورۂ ملک پڑھ کر سویا کریں گے۔ اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !
اللہ پاک عمل کی توفیق نصیب فرمائے ۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد