Surah e Mulk Ki Tilawat

Book Name:Surah e Mulk Ki Tilawat

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف مَوضوعات پرمختصربیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):فکرِ مدینہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ

آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عملسورۂ مُلْک کی تلاوت  کے متعلق مفید ترین معلومات دی جائیں گی اور سوتے وقت کی دعا یاد کروائی جائے گی۔آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !

سورہ مُلْک کی تلاوت

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم: تم اپنی مجلسوں کو مجھ پر درود پڑھ کرآراستہ کرو بے شک  تمہارا مجھ پر درود پڑھنا روزِ قیامت تمہارے لیے نور ہوگا۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

نیک عمل نمبر 4

پیارے اسلامی بھائیو!اللہ پاک کے فضل سے امیرِ اہلسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نےہمیں سوالات کی صورت میں نیک اعمال کا رسالہ عطا فرمایا ہے تاکہ ہم ان سوالات کے ذریعے اپنا جائزہ لے کر گناہوں سے بچنے کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ نیکیاں کر سکیں ۔ آج ہم 72 نيك اعمال كے رسالے سے  نیک عمل نمبر :4 کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے ۔

نیک عمل نمبر 4:کیا آج آپ نے رات میں سورۂ مُلْک پڑھ یا سن لی ؟([2])


 

 



[1]... مسند الفردوس ، جلد:2، صفحہ:291،حدیث:3330۔

[2]... نیک اعمال ،صفحہ:2۔