Book Name:Istiqbal e Ramazan
یہاں سے نہیں ٹَلوں گا۔“(شُعَبُ الایمان ج۳ ص۴۲۶حدیث۳۹۷۰)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!رَمَضانُ الْمبارَک کے مُقدَّس لَمحات کو فُضُولیات وخُرافات میں برباد ہونے سے بچایئے!زِنْدگی بے حد مُخْتصَر ہے اِس کو غنیمت جانئے، انٹرنیٹ اور موبائل پر طرح طرح کے گناہوں میں وقت بربادکرنے کے بجائے تلاوتِ قُرآن اور ذِکر و دُرُود میں وَقت گُزارنے کی کوشِش فرمایئےاور اس مہینے کی مُناسَبَت سےشیخِ طریقت ،امیرِاہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز تصنیف’’فیضانِ رمضان ‘‘کا مُطالَعہ بھی بہت مُفید ہےکہ اس کتاب میں رَمَضانُ الْمبارَک کے تقریبا ًتمام اَہَم مَسائل مثلاًنماز،روزہ ،تراویح ،اِعْتکاف اور عیدُالِفطْرسے مُتَعَلِّق کثیر مَعْلُومات کے ساتھ ساتھ بے شُمار مدنی پُھول بھی اپنی خُوشبوئیں لُٹا رہے ہیں۔آپ بھی اس کتاب کا مُطالَعہ کرنے کی نِیَّت فرمالیجئے ۔ اُردو کے عِلاوہ بھی دُنیا کی مُختلف زبانوں میں اس کتاب کا ترجمہ ہوچُکا ہے ۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اس کتاب کو پڑھابھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ (Download) اور پرنٹ آؤٹ (Print Out)بھی کيا جا سکتا ہے۔
آپ بھی یہ کتاب پڑھنےنیزاس درس دینے،سننےکی نیت فرمالیجیے۔
پیارے اسلامی بھائیو!بَیان کواِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت،چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتا ہوں۔تاجدارِ رسالت،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سُنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])