Bakhshish Se Mehroom Log

Book Name:Bakhshish Se Mehroom Log

مطابق ہجرت کے بعد ایک وقت وہ بھی آیا کہ رسولِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  اپنے گھر والوں کے لیے  سال بھر کا غلہ جمع فرما دیا کرتے۔([1])

اس حدیثِ پاک کے تحت مَشْہُور مُفَسّرِ قرآن مفتی احمد یار خان نعیمی  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  نے جو شرح بیان کی، اس کا خُلاصہ ہے کہ یہ یعنی سرکارِ عالی وقار، مکی مَدَنی تاجدار  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کا سال بھر کے لیے  غَلّہ جمع فرما دینا، بنو نُضَیْر کا قلعہ فتح ہونے کے بعد کی بات ہے۔ یہ بھی خیال رہے کہ حُضُور، جانِ کائنات  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  اگرچہ سال بھر کا غلہ جمع فرما دیتے تھے مگر ازواجِ پاک کَثْرت سے صدقہ و خیرات کرتیں، سال بھر کا غلہ جلد ختم ہو جاتا اور نَوبَت فاقوں تک پہنچ جاتی۔([2])

بھوکے رہتے تھے خود اوروں کو کھلا دیتے تھے        کیسے صابِر تھے مُحَمَّد کے گھرانے والے

 رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کا سال بھر کا غلہ جمع فرمانا اس لیے  ہے تاکہ یہ عَمَل امَّت کے حق میں سُنّت بن جائے، ورنہ آپ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کے اَہْلِ خانہ کمزور دِل نہ تھے (بلکہ وہ حضرات اللہ پاک پر کامِل بھروسا رکھنے والے تھے)۔ ([3])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

مختلف سنتیں سیکھنے کیلیے  مکتبۃالمدینہ کی بہارشریعت جلد:3، حصہ:16، اور امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری  دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیہ کا91صفحات کا رسالہ550سنّتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھیے، سنتیں سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھراسفر بھی ہے۔


 

 



[1]... احیاء العلوم، کتاب: توحید، جلد: 4، صفحہ:343۔

[2]... مرآۃُ المناجِیْح، جلد:5، صفحہ:949۔

[3]... احیاء العلوم، کتاب: توحید، جلد: 4، صفحہ:343۔