Bakhshish Se Mehroom Log

Book Name:Bakhshish Se Mehroom Log

غیرہ کے بعد 6 رکعت نفل  دو دو رکعت کر کے ادا کئے جائیں *پہلی 2 رکعتوں سے پہلے یہ نیت کیجئے: یااللہ پاک! ان 2 رکعتوں کی بَرَکت سے مجھے درازئ عمر بِالْخَیْر عطا فرما *دوسری 2 رکعتوں سے پہلے یہ نیت فرمائیے: یا اللہ پاک! ان 2 رکعتوں کی بَرَکت سے بلاؤں سے میری حفاظت فرما *تیسری 2 رَکعتوں کیلیے  یہ نیت کیجئے: یَااللہ پاک! ان 2 رَکعتوں کی برکت سے مجھے اپنے سوا کسی کا محتاج نہ کر۔

ان 6رَکعتوں میں سُوْرَۃُ  الْفَاتِحَہ کے بعد جو چاہیں وہ سورَتیں پڑھ سکتے ہیں ، چاہیں تو ہر رَکعت  میں سُوْرَۃُ  الْفَاتِحَہ کے بعد 3بار سُوْرَۃُ  الْاِخْلَاص  پڑھ لیجیے۔ ہر 2 رَکعت کے بعد 21 بار قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ  (پوری سورت) یا ایک بار سُوْرَۂ یٰسٓ شریف پڑھئے بلکہ ہو سکے تو دونوں ہی پڑھ لیجیے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی ایک اسلامی بھائی بلند آواز سے یٰسٓ شریف پڑھیں اور دوسرے خاموشی سے خوب کان لگا کر سنیں ۔    اس میں یہ خیال رہے کہ سننے والا اِس دَوران زَبان سے یٰسٓ شریف بلکہ کچھ بھی نہ پڑھے اور یہ مسئلہ خوب یاد رکھیے کہ جب قرآنِ کریم بلند آواز سے پڑھا جائے تو جو لوگ سننے کے لیے حاضر ہیں اُن پر فرضِ عین ہے کہ چُپ چاپ خوب کان لگا کر سُنیں۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! رات شروع ہوتے ہی ثواب کا اَنْبار  لگ جائے گا۔    ہر بار یٰسٓ شریف کے بعد  دُعائے نصف شعبان  بھی پڑھئے۔   

شیخ طریقت، امیر اہلسنت  دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیہ   کا شَعْبَان شریف کے فضائِل پر مشتمل رسالہ ہے: آقا (صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ) کا مہینا۔ اس رسالے میں دُعائے نِصْف شَعْبَان لکھی ہے، وہاں سے دیکھ کر پڑھ لی جائے۔ 

علَّامہ ضیاءُ الدِّیْن دِیْرِینی  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ    فرماتے ہیں: اللہ پاک کے نیک بندے شبِ