Book Name:Quran Kareem Samajh Kar Parhna
ٹھکانا (Abode)بناتا ہے (حدیث پاک میں ہے:جس دِل میں قرآن نہیں،وہ ویران گھر کی مانند ہے۔([1])) *قرآن سے دُوری ایمان کمزور کرتی ہے*قرآن سے دُوری تَنَزُّلی اور پستی (Demotion) کا سبب ہے۔
*بعد ِفجر تفسیر سننے سنانے کے حلقوں میں شرکت کیجئے! جس میں 3 آیات ترجمہ وتفسیر کا درس دیا جاتا ہے * قرآن کریم سمجھ کر پڑھنے اور عِلم دین حاصل کرنے کے فضائل وفوائد پیشِ نظر رکھئے *تفسیر صراطُ الْجنان ،تفسیر ِتعلیمُ القرآن ،خزائنُ العِرفان یا نورُ لعِرفان کا مطالعہ کیجئے *درس نظامی میں داخلہ لے لیجئے *مدنی چینل دیکھئے کہ مدنی چینل پر قرآن کریم سمجھانے کے متعلق مختلف (Variouse)سلسلے چلائے جاتے ہیں ۔
پیارے اسلامی بھائیو!آج ہم نے نیک عمل نمبر :6 کے مطابق قرآن کریم سمجھ کر پڑھنے کے عنوان پر مفید ترین معلومات حاصل کیں، نیت کیجئے کہ روزنہ کم از کم 3 آیات ترجمہ وتفسیر کے ساتھ پڑھا کریں گے۔اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !
اللہ پاک عمل کی توفیق نصیب فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دعا
رَبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا
ترجمہ : اے میرے رب ! میرے علم میں اضافہ فرما ۔([2])