Quran Kareem Samajh Kar Parhna

Book Name:Quran Kareem Samajh Kar Parhna

(جن کاموں کو کرنے کا حکم دیا گیا )، مَنْہِیات (جن سے منع کیا گیا ہے)اور اس کی آیات کا معنیٰ و مفہوم جاننا  تفصیلی اِیمان ہے ،اور یہ فرض کفایہ ہے ، اگر چند لوگوں نے  حاصل کر لیاتو سب برئ الزمۃ ہو جائیں گے ۔ ([1])

قرآن کریم سمجھ  کر پڑھنے کے  فائدے

*  قرآن کریم کی ایک آیت سمجھ کر پڑھنا 100 رکعت نماز پڑھنے سے افضل ہے([2])*قرآن کریم  کی ایک آیت سمجھ کر  پڑھنا بغیر سمجھے پورا قرآن پڑھنے سے افضل ہے([3])*قرآن کریم کو سمجھ کر پڑھنے والوں پر سکون اطمینان نازل ہوتا ہے *قرآن کریم کو سمجھ کر  پڑھنے والوں  کو رحمت ڈھانپ لیتی ہے *قرآن کریم سمجھ کر پڑھنے والوں  کو فرشتے گھیر لیتے ہیں   *اللہ پاک قرآن کو سمجھ کر پڑھنے والوں کا ذکر  فرشتوں میں فرماتاہے ۔ ([4])*  قرآن کریم سمجھ کر پڑھنا علم حاصل کرنے کا بہت بڑا ذریعہ (Sourec)ہے۔ اور *علم دین حاصل کرنا دنیا اور جوکچھ اس میں ہے اس سب سے بہتر ہے *علم حاصل کرنا گزشتہ (Previous)گناہوں کا کفارہ ہے([5]) *جو علم حاصل کرنے کے لیے چلتا ہے اس کے لیے جنت کا راستہ آسان کر دیا جاتا ہے*تھوڑا علم حاصل کرنا زیادہ عبادت کرنےسے افضل ہے۔ ([6])

قرآن کریم سے دوری کے نقصانات

*قرآن  کریم سے دوری بہت بڑے فضل سے محرومی(Deprivation) کا سبب ہے * قرآن سے منہ پھیرنے والے کو  روزِ قیامت اندھا اُٹھایا جائے گا۔([7])*جو دِل قرآن سے معمور نہ ہو،شیطان اسے


 

 



[1]...وقار الفتاوی، جلد:2 ،صفحہ:57،ماخوذاً۔

[2]...سنن ابن ماجہ ،كتاب السنہ ،باب فضل تعلم القرآن ،صفحہ:48،حدیث :219،بتغیر قلیل ۔

[3]...احیاء العلوم ،جلد:4،صفحہ:521۔

[4]...مسلم ،کتاب العلم ،باب اجتماع علی تلاوۃالقرآن ،صفحہ:1039،حدیث :2699 ،ملخصًا۔

[5]...مشكاة المصابيح ،کتاب العلم ،فصل الثانی ،جلد:1،صفحہ:23ـ24،حدیث :221۔

[6]...مشكاة المصابيح ،کتاب العلم ،فصل الثانی ،جلد:1،صفحہ:68،حدیث :221،ملخصًا۔

[7]... تفسیر صراط الجنان، پارہ:16،سورۃ طہٓ ،تحت الآیۃ 124،جلد:6،صفحہ:261، ملخصاً ۔