Quran Kareem Samajh Kar Parhna

Book Name:Quran Kareem Samajh Kar Parhna

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف مَوضوعات پرمختصربیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):فکرِ مدینہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ

آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عملقرآن کریم سمجھ کر پڑھنے کے متعلق مفید ترین معلومات دی جائیں گی اورعلم میں اضافے کی دعا یاد کروائی جائے گی۔آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !

قرآن کریم سمجھ  کر پڑھنا

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم :جو مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھے اللہ پاک اس پر 10 رحمتیں  نازل فرماتا ہے، 10 گناہ مٹاتا ہے اور 10 دَرَجات بُلند فرماتا ہے۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

نیک عمل نمبر 6

پیارے اسلامی بھائیو!اللہ پاک کے فضل سے امیرِ اہلسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نےہمیں سوالات کی صورت میں نیک اعمال کا رسالہ عطا فرمایا ہے تاکہ ہم ان سوالات کے ذریعے اپنا جائزہ لیں  اور علم وعمل میں بہتری پیدا  کر سکیں ۔ آج ہم72 نيك اعمال كے رسالے سے  نیک عمل نمبر :6 کے بارے میں سیکھیں گے ۔

نیک عمل نمبر 6:کیا آج آپ نے کنز الایمان مع خزائن العرفان یا نور العرفان سے کم از کم تین آیات ترجمہ وتفسیر کے ساتھ پڑھیں  یا سنیں ؟ یا صِراطُ الجِنان سے کم  وبیش 2صفحات(Pages) پڑھ یا سن لئے ؟([2])


 

 



[1]... نسائی ،کتاب السہو،باب الفضل فی الصلاۃ علی النبی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم،صفحہ:222،حدیث:1294۔

[2]...نیک اعمال ،صفحہ:2۔