Book Name:Bila Hisab Jannat Delane Wale Aamal
بھی شرکت فرمائیں اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیں *شیخِ طریقت، امیر اہلسنت ہر ہفتے ایک دِینی رسالہ پڑھنے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کے مدنی مذاکرے میں رسالہ قوتُ القلوب سے 57 مدنی پھول (قسط2) کا اِعْلان کیا جائے گا۔ یہ رسالہ خُود بھی پڑھیے! دوسروں کو بھی ترغیب دِلائیے اور جو سوشل میڈیا مثلاً واٹس ایپ وغیرہ استعمال کرتے ہیں، رضائے اِلٰہی اور ثواب کے لئے یہ رسالہ دوسروں کو بھی شیئر(Share) کیجیے! * اللہ پاک نے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کو لا تعداد معجزات عطا فرمائے جن میں سے ایک بہت ہی منفرد ، ممتاز اور نمایاں معجزہ ؛معجزۂ معراج ہے ۔آپ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم رات کے تھوڑے سے حصے میں ساتوں آسمان ، عرش و کرسی سے بھی اُوپر تشریف لے گئے، جاگتی آنکھوں سے اللہ پاک نے اپنا دیدار عطا فرمایااور اس سب کے بعد زمین پر جلوہ گر ہوئے ۔ اِس واقع کے مُتَعَلِّق مکتبۃ ُالمدینہ نے ایک کتاب فیضان معراجشائع کی ہے۔ اس کتاب کو مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے 90روپے میں قیمتاً طلب فرمائیے، خود بھی مطالعہ کیجیے! دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیجیے!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! شبِ معراج وہ بابرکت رات ہے جس میں اللہ پاک نے اپنے محبوب، نبیِ کریم صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کو مسجدِ حرام سے مسجدِ اقصیٰ اور وہاں سے آسمانوں کی سیر کروائی۔ یہ رات اس مہینے کی سب سے افضل رات ہے لہٰذا ہوسکے تو اس میں شب بیداری کرکے زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔