Book Name:Bila Hisab Jannat Delane Wale Aamal
ہے،قَنَاعت پسند انسان سُکون کی دولت سے مالا مال رہتا ہے جبکہ حریص اور لالچی انسان ہمیشہ پریشان رہتا ہے۔([1])
ضرورت سے زِیادہ مال و دولت کا نہیں طالب
رہے بس آپ کی نظرِ عنایت یارسولَالله!
رہیں سب شاد گھر والے شہا تھوڑی سی روزی پر
عطا ہو دولتِ صبر و قناعت یارسولَالله!([2])
جنّت میں بلا حساب داخلے والے چند اعمال
بِلاحساب جنّت دِلانے والے چند مزید اعمال سنیے! مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمان غنی رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں:میں نے حضور نبی کریم صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کو فرماتے ہوئے سنا ہے : 117 خُلق (Manners)ہیں، جو بندہ بھی ان 117 خُلق میں سے کسی ایک پر بھی عمل کرے گا تو وہ بغیر حساب کے جنّت میں داخل ہو گا۔
صحابہ کرام رَضِیَ اللہ عنہ م نے عرض کی:یارسول اللہ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ! وہ خُلق ہمیں بھی بتا دیجیے؛تو نبی پاک صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا:* غصہ پی جانا* قدرت ہونے کے باوجود معاف کر دینا * قطع رَحمی کے بدلے میں صِلۂ رَحمی کرنا* کوئی جہالت والا برتاؤ کرے تو حِلْم وبردباری اختیار کرنا * غصے کے وقت باوقار رہنا* ناشکری کے وقت حق ادا کرنا(یعنی جن کا حق ادا کرنا ہم پر لازم ہے ، اگرچہ وہ ہماری ناشکری کریں پھر بھی ان کا حق ادا کیا جائے)* بھوکوں کو کھانا کھلانا * محروم کرنے والوں کو عطا کرنا* فساد کے وقت اصلاح