Share this link via
Personality Websites!
ساری چیزیں جو ہمیں بےصبری اور غصّے پر اُبھارتی ہیں، وہ سب چیزیں قربان کریں *روزانہ یہ نِیّت کریں کہ یا اللہ پاک! آج جو جو مجھے ستائے گا، میں نے اسے پیشگی معاف کیا*آج جو جو مجھ پر انگلی اُٹھائے گا، میں نے اسے معاف کیا*جو بھی آج مجھے طعنہ دے گا، میں نے اسے معاف کیا*جو بھی آج مجھے تکلیف پہنچائے گا*مجھے گھورے گا*مجھے گالی دے گا*مجھ پر طنزیہ جملے کَسے گا، اے اللہ پاک! تیری رضا کے لئے میں نے سب کو پیشگی ہی معاف کر دیا۔
اللہ پاک ہمیں اس کی توفیق نصیب فرمائے۔ کاش! ہمیں صبر، حِلْم اور برداشت کی نعمت نصیب ہو جائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم
تُو عطا حِلْم کی بھیک کر دے میرے اخلاق بھی ٹھیک کر دے
تجھ کو فاروق کا واسطہ ہے یاخُدا! تجھ سے میری دُعا ہے([1])
(4):صِلۂ رَحمی
پیارے اسلامی بھائیو! بِلاحساب جنّت دِلانے والے اعمال میں ایک بہترین عَمَل صِلَہ رَحمی بھی ہے۔ بہار شریعت میں ہے: صِلَۂ رَحْم کے معنیٰ: رِشتے کو جوڑنا ہے یعنی رشتے والوں کے ساتھ نیکی اور سُلوک یعنی بھلائی کرنا۔([2])
صِلَۂ رَحم یعنی رِشتے داروں کے ساتھ سلوک کی مختلف صورَتیں ہیں؛* اِن کو ہَدِیّہ و تحفہ (Gift)دینا * اگر ان کو کسی بات میں تمہاری مدد (Help)چاہیے ہو تو ان کی مدد کرنا*
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami