Book Name:Bila Hisab Jannat Delane Wale Aamal
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ: میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
امام شمسُ الدِّیْن سَخَاوِی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اپنی کتاب القول البدیع میں نقل فرماتے ہیں: حضرت سَمُرہ رَضِیَ اللہ عنہ نے فرمایا: ہم دربارِ رِسالت میں حَاضِر تھے کہ ایک شخص حَاضِر ہوا اور عرض کی یَارَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ! اللہ پاک کے قریب تر اعمال کیا ہیں؟ اللہ پاک کے آخری نبی، رسول ہاشمی صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا: سچ بولنا اور امانت کا ادا کرنا۔ عرض کیا گیا مزید کچھ ارشاد فرمائیے! فرمایا:تَہَجُّد کی نماز اور گرمیوں کے روزے، عرض کیا: حضور کچھ مزید ارشاد فرمائیے! فرمایا: ذکرُ اللہ کی کثرت کرنا اور مجھ پر درود پاک پڑھنا تنگدستی کو دُور کرتا ہے۔([1])
گر پڑھیں صدقِ دل سے، کافی ہے
جملہ حاجات کو درود شریف
پائیں گے چار پشت تک برکت
دل سے بھیجیں گے جو درود شریف([2])
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد