Book Name:Shan o Ausaf e Muaviya
سے کھیلنا ،اِشاروں میں گفتگو کرنا وغیرہ سب کچھ موقوف کردینا ہی مناسِب ہے۔([1])
اِیْمان چِھن جانے کا خطرہ
جواَذان کے وَقت باتوں میں مَشْغُول رہے، اس کا مَعَاذَ اللہ! خاتِمہ بُراہونے (یعنی آخری وقت اِیْمان چھن جانے) کا خوف ہے ۔([2])
پیارے اسلامی بھائیو! اذان کا جواب دینا ایک آسان نیکی ہے۔ حدیثِ پاک کے مُطَابِق اگر کوئی اسلامی بھائی اِہتمام کے ساتھ روزانہ 5نَمازوں کی اذانوں اور 5 اِقامَتوں کاجواب دینے میں کامیاب ہو جائے تو اس کو 3 کروڑ 24لاکھ نیکیاں ملیں گی، 3 لاکھ 24 ہزار دَرَجات بُلند ہو نگے اور 3 لا کھ 24 ہزار گناہ مُعاف ہونگے۔([3])
لہٰذا جب بھی اذان ہو، سب کام کاج چھوڑ کر اذان کا جواب دیجیے! اور خوب ثواب کمائیے!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت امیر مُعَاوِیہ رَضِیَ اللہ عنہ کا مُخْتصَر تعارُف
پیارے اسلامی بھائیو! حضرت امیر مُعَاوِیہ رَضِیَ اللہ عنہ اُونچے رُتبے والے صحابئ رسول ہیں*آپ خُود بھی صحابی ہیں*آپ کے والِدِ محترم حضرت ابوسفیان رَضِیَ اللہ عنہ بھی صحابی ہیں *آپ کی والدۂ محترمہ حضرت ہند رَضِیَ اللہ عنہا بھی صحابیہ ہیں*آپ کی بہن حضرت اُمِّ حبیبہ رَضِیَ اللہ عنہاصحابیہ بھی ہیں اور ہم مسلمانوں کی اَمِّی جان یعنی محبوبِ ذیشان