Book Name:Shan o Ausaf e Muaviya
کے پیارے پیارے اَوصافِ مبارکہ سننے کی سعادت پائی * آپ رَضِیَ اللہ عنہ نیکیوں پر حریص* بہت بڑے سخی * نہایت بر دبار تھے۔آپ وہ ہیں کہ * جن کو جبرائیل علیہ السَّلام نے بھی سلام کیا ہے * آپ کو اللہ پاک کے حبیب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے دعاؤں سے نوازا * اپنی زبانِ اقدس سے جنّت کی بشارتیں عطا فرمائیں ۔ آپ رَضِیَ اللہ عنہ اہلِ بیت کرام رَضِیَ اللہ عنہم سے محبت کرنے والے اور خُود اللہ پاک اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے محبوب بھی ہیں۔
اللہ پاک ہمیں آپ رَضِیَ اللہ عنہ سمیت تمام صحابہ کرام اور اہلِ بیت عظام رَضِیَ اللہ عنہم کی سچی پکی محبت نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: علاقائی دَوْرہ
پیارے اسلامی بھائیو!نیک نمازی بننے، سنتوں پر عمل کا جذبہ پانے، نیکوں بھری زندگی گزارنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے، 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کیجئے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!دین و دنیا کی بھلائیاں نصیب ہوں گی۔12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام علاقائی دورہ بھی ہے۔
حدیثِ پاک کا خُلاصہ ہے: جو قدم راہِ خُدا میں خاک آلود ہوں، انہیں جہنّم کی آگ نہیں چھوئے گی([1]) *نیکی کی دعوت دینے، بُرائی سے منع کرنے کے لئے گھر سے نکلنا بھی راہِ خُدا میں نکلنا ہے *ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نیکی کی