Book Name:Qoul o Fail Ka Tazad
اپنی اصلاح کی بھی کوشش کرتے رہیں ۔ کیونکہ ایسے بے عمل مبلغ یا واعظ کے لیے احادیث میں بہت وعیدات بیان ہوئی ہیں جو دوسروں کو تو نصیحت کی بات کرتا ہے لیکن اپنی ذات کی اصلاح کی کوشش نہیں کرتا اور کل بروزِ قیامت ایسے بے عمل مبلغ کو سب سے زیادہ حسرت ہوگی۔([1])
اللہ پاک ہمارے ظاہر وباطن کو ستھرا فرمائے ، ہمیں گفتار کےساتھ ساتھ کردار کا بھی مسلمان بنائے ، سنتوں کا پیکر اور عشقِ رسول کی چلتی پھرتی تصویر بنائے ۔
اٰمین بِجاہِ خاتَم النبیّٖن صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم