Qoul o Fail Ka Tazad

Book Name:Qoul o Fail Ka Tazad

و نصیحت کیوں کرتے ہو؟ کیونکہ عمل کرنا ایک واجب ہے اور دوسروں کو برائی سے روکنا دوسرا واجب ہے ۔ اگر ایک واجب پر عمل نہیں تو دوسرے سے کیوں رُکا جائے۔([1])

جیسا کہ حضرت انس بن مالک   رضی اللہ عنہ   فرماتے ہیں ،ہم نے عرض کی :یا رسول اللہ !  کیا ہم اُس وقت تک  نیک اعمال کرنے کی دعوت نہ دیں جب تک خود تمام نیک اعمال نہ کرنے لگ جائیں اور ہم اس وقت تک برے کاموں سے منع نہ کریں جب تک ہم خود تمام برے کاموں سے رک نہ جائیں ؟  تو آپ نے ارشاد فرمایا:  (ایسا نہ کرو) بلکہ تم نیک اعمال کرنے کاحکم دو اگرچہ تم خود تمام نیک اعمال نہیں کرتے اور برے اعمال کرنے سے منع کرو اگرچہ تم تمام برے اعمال سے باز نہیں آئے۔([2])

قول و فعل میں تضاد کی  مختلف صورتیں

اَلحمدُ لِلّٰہ ! دعوتِ اسلامی عاشقانِ رسول کی ایک ایسی دینی تنظیم  ہے جس کا یہ مدنی مقصد ہے کہ ” مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ، اِن شاءَ اللہ الکریم“  اس مدنی مقصد کی تکمیل اُسی صورت میں ممکن ہے کہ دعوتِ اسلامی سے وابستہ سبھی اسلامی بھائی اچھی گُفتار کے ساتھ ساتھ اچھے کردار کے بھی مالک ہوں ، ان کا ظاہر وباطن یکساں ہو ، وہ قول وفعل کے تضاد کا شکار نہ ہوں ۔ آئیے قول وفعل کے تضاد کی چند مثالیں سنتے ہیں تاکہ اس کی روشنی میں ہم اپنے کردار کی اصلاح کرسکیں ۔

(1)دوسروں کو خوفِ خدا اور دنیا سے بے رغبتی کا درس دینا لیکن خود اس کے افعال کا دنیا سے محبت ، حرص  اور مال کی طلب کو ظاہر کرنا۔


 

 



[1]... تفسیرصراط الجنان، پ1، البقرۃ، تحت الآیۃ: 1،44/117

[2]... معجم الاوسط، 5 / 77، حدیث: 6628