Durood Pak Parhna

Book Name:Durood Pak Parhna

*.. دُکھ*..مصیبتیں دور کرنے اور *..رِزْق میں برکت کا ذریعہ ہے۔ *کثرت سے دُرودپاک پڑھنا روزِ قیامت  قرب ِمصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   کے کا ذریعہ ہے۔* دُرودپاک پڑھنا دِل کو پاک کرتا ہے *دُرودپاک پڑھنا دعاؤں کی قبولیت کا ذریعہ ہے۔*دُرودپاک پڑھنا عشقِ رسول  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  میں اضافے کا سبب ہے ۔* دُرودپاک پڑھنا ہر بھلائی پانے، ہر بُرائی دور کرنے کا ذریعہ ہے۔* دُرود  پاک پڑھنے والے سے فرشتے مَحَبَّت کرتے ہیں۔*دُرود پاک پڑھنے والے سے قِیامت کے دِن حُضُورِ اَنْور  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  مُصَافحہ فرمائیں (یعنی ہاتھ مِلائیں)گے۔ *دُرود پاک پڑھنے والے کے لیے فرشتے رَحْمت کی دُعائیں کرتے ہیں۔*دُرود پاک پڑھنے والے کو ایک قیراط اَجْر ملتا ہے اور قیراط اُحُد پہاڑ جتنا ہے۔ *دُرود پڑھنے والا مرنے سے پہلے جنّت میں اپنا مکان دیکھ لے گا۔ *دُرود پڑھنے والا قِیامت کے دِن سایۂ عرش میں ہو گا۔ * دُرود پڑھنے والا پُل صِراط پر آسانی اور تیزی سے گزرے گا۔ *دُرودِ پاک پڑھنا  اہلِ سنت کی علامت ہے۔([1])

دُرودِ پاک نہ پڑھنے کے نقصانات

*دُرود نہ پڑھنا محرومی ہے، حدیثِ پاک میں ہے:جو دُرود پڑھنا بھول گیا، وہ جنّت کا راستہ بھول گیا۔([2]) *ذِکْرِ مصطفےٰ  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   سُن کر دُرود نہ پڑھنے والا خسارے (نقصان) میں ہے، اَحادیثِ کریمہ میں اسے *..بدبخت ([3]) *..سب سے بڑا بخیل یعنی کنجوس([4]) اور *..جہنّم کا حق دار فرمایا گیا۔([5]) *.. ایسا شَخْص قِیَامت کے دِن رسولِ اکرم  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی زیارت سے محروم رہے گا۔([6]) *دُرود


 

 



[1]...آب کوثر، صفحہ:8تا14ملخصاً ۔

[2]...ابن ماجہ، كتاب اقامۃالصلاة والسنہ فيها، باب الصلاة على النبى...الخ،صفحہ:152، حديث:908۔

[3]...كنز العمال، كتاب الأذكار، الباب السادس فى الصلاة...الخ، الجزء الأول،جلد:1،صفحہ:248، حديث:2154۔

[4]...الترغيب والترهيب، كتاب الذكر والدعاء،الترغيب فى اكثار...الخ، صفحہ:568، حديث:44 ۔

[5]...مجمع الزوائد، كتاب الأدعیۃ، باب فیمن ذكر عنده...الخ،جلد:10،صفحہ:187، حديث:17313۔

[6]...القول البديع، الباب الثالث، صفحہ:156 ۔