Book Name:Durood Pak Parhna
درود وسلام کی جگہ peace be upon him لکھتے ہیں، اس کی عادت نہیں بنانی چاہئے،کہ یہ الفاظ درود شریف کے وسیع مفہوم کو ادا نہیں کرسکتے،البتہ امن وسلامتی کے معنی پر مشتمل ہونے کی وجہ سے سلام کے قائم مقام ہو سکتے ہیں،بعض لوگ peace be upon him کی جگہ مختصر انداز میں P.B.U.H لکھتے ہیں، یہ بھی ناجائِز و حرام ہے۔([1])
دُرود شریف پڑھنے کے چند آداب: *سب سے افضل دُرُود،دُرُودِ ابراہیمی(یعنی نماز والا درودِ پاک) ہے *بہتر یہ ہے کہ تعداد معیّن (Fix) کر لے اور روزانہ مقررہ وَقْت پر، باوضو، ادب کے ساتھ دوزانو بیٹھ کر، مدینہ طیبہ کی طرف منہ کر کے دُرُود شریف پڑھے *کم از کم 100 بار پڑھنا چاہیے، اس سے زیادہ جتنا نبھا سکتاہو*اٹھتے، بیٹھتے، چلتے پھرتے، باوُضو، بے وُضو ہر حال میں دُرودشریف پڑھ سکتے ہیں( ہاں! لیٹ کر پڑھیں تو پاؤں سمیٹ لیجئے) *بہتر یہ ہے کہ ایک خاص صیغہ کا پابند نہ ہوں بلکہ بدل بدل کر دُرُود شریف پڑھیں تاکہ یکسوئی ملی رہے۔([2])
دُرُودِ پاک پڑھنے کے فائدے اور ثوابات
*دُرودپاک پڑھنا عِبَادت ہے۔ * دُرودپاک پڑھنا تمام نفل عِبَادتوں میں اَفْضل ہے۔ * دُرودپاک پڑھنا اللہ پاک کی رحمتیں نازل ہونے کا سبب ہے۔* دُرودپاک پڑھنا درجات کی بلندی کا سبب ہے۔ *دُرودپاک پڑھنا گُنَاہوں کا کفارہ ہے۔*دُرودپاک پڑھنا اَعْمال پاک کرتا ہے۔* دُرودپاک پڑھنا شفاعت واجِب کرتا ہے۔ *دُرود پاک پڑھنا اللہ پاک کی رضا کا سبب ہے۔* دُرودپاک پڑھنا قیامت کی پیاس سے محفوظ رکھے گا۔*دُرودپاک پڑھنا پُل صِراط کا نور ہے۔ * دُرودپاک پڑھنا نَزع کی سختی سے محفوظ رکھے گا۔ *دُرودپاک پڑھنا مجلس کی زینت ہے۔ * دُرودپاک پڑھنا *..پریشانیوں سے نجات