Book Name:Durood Pak Parhna
نہ پڑھنا بےبرکتی کا سبب ہے، رِوَایت ہے: جس بامقصد کام کی اِبتِدا اللہ پاک کے ذِکْر اور مجھ پردرود پڑھنے سے نہ کی جائے وہ بےبَرَکَت اور خیر سے محروم ہے۔ ([1])*جس مجلس میں درود نہ پڑھا جائے وہ قیامت کے دِن ندامت کا باعِث ہو گی۔([2])
درودِ پاک کی عادَت بنانے کے لئے
*درودِ پاک پڑھنے کے فضائِل پر مشتمل کتابیں پڑھیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! دِل میں رغبت پیدا ہوگی اور درود شریف پڑھنے کا ذہن بنے گا *روزانہ کچھ نہ کچھ درودِ پاک پڑھنا اپنے معمولات کا حِصَّہ بنا لیجئے!اس کے لیے درودِ پاک پڑھنے کے لیے وقت اور تعداد مقرر کیجئے !اور روزانہ اس وقت پر باوضو ہو کر اہتمام کے ساتھ درود پاک پڑھیے *گھر ،دکان ،آفس وغیرہ میں کسی ایسی جگہ جہاں عموماً نگاہ جاتی ہےوہاں درودِ پاک لکھ کر آویزاں کر دیجئے ! جب بھی نگاہ درود پاک پر پڑے درود پاک پڑھ لیجئے* نیک اعمال کا رسالہ فِل کرنے کی عادَت بنائیے! اس کی برکت سے بھی درودِ پاک پڑھنے کی ترغیب ملتی رہے گی، اللہ پاک نے چاہا تو استقامت بھی مِل ہی جائے گی * شروع شروع میں کم تعداد میں درود شریف پڑھنے کی عادت بنائیے! مثلاً :313 بار روزانہ درود شریف پڑھا کیجئے! جب یہ عادَت پکی ہو جائے تو تھوڑی تعداد بڑھا لیجئے! مثلاً: 500 مرتبہ پڑھنا شروع کر دیجئے! یوں تھوڑی تھوڑی تعداد بڑھاتے رہئے، پہلے ہی دِن سے 2 ہزار، 5 ہزار پڑھنا شروع کریں گے تو شاید اس پر استقامت ملنا مشکل ہو جائے گا۔
پیارے اسلامی بھائیو!آج ہم نے نیک عمل نمبر:8 درود ِپاک پڑھنےکے عنوان پر مفید ترین معلومات حاصل کیں،آئیے!اس نیک عمل کو اپناتے ہوئے روزانہ کم از کم 313بار دودِ پاک پرھنے کی نیت کیجئے! اللہ پاک عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلهٖ وسلّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد