Book Name:Durood Pak Parhna
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول
(1):مختلف مَوضوعات پرمختصربیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ
آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عَمَل درود ِپاک پڑھنا کے عنوان پر مفید ترین معلومات دی جائیں گی اوردودھ پینے کے بعد کی دعا یاد کروائی جائے گی۔آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : روزِ قِیامت لوگوں میں سے میرے قریب تر وہ ہو گا جس نے دُنیا میں مجھ پر زیادہ دُرُودِ پاک پڑھے ہوں گے۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
نیک عَمَلْ نمبر 8 :کیا آج آپ نے کم از کم 313 بار درود شریف پڑھا ؟ ([2])
الله پاک نے فرمایا:
اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا(۵۶)
(پارہ :22، الاحزاب:56)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْالعرفان: بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں ۔ اے ایمان والو!ان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔
اسے آیتِ دُرود بھی کہا جاتا ہے۔ عُلَمائےکرام فرماتے ہیں:قرآنِ کریم نے بہت سے اَحْکام