Book Name:Durood Pak Parhna
سُنائے مگر کسی جگہ یہ نہ فرمایا کہ یہ کام ہم بھی کرتے ہیں، ہمارے فرشتے بھی کرتے ہیں، مسلمانو! تم بھی کرو...!! صِرْف درودِ پاک کے لئے اس طرح فرمایا۔([1]) خیال رہے! اللہ پاک کے درود بھیجنے کا مطلب ہے: رَحْمَت نازِل فرمانا۔ فرشتوں کا درود ہے: ایسی دعا کرنا ہے جو رسولِ کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی شان کے لائق ہو۔ ([2]) اور ایمان والوں کا درود ہے دعائے رحمت کرنا۔([3])
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
مجھ پر کثرت سے دُرُودِ پاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھنا تمہارے گُنَاہوں کے لیے بخشش ہے۔([4])
اگر کوئی شخص دن میں کم از کم 313 بار درودِ پاک پڑھتا ہے تو علمائے کرام کے فرمان کے مطابق وہ کثرت سے درود پڑھنے والوں میں شمار ہوگا۔ ([5])
دُرُودِ پاک پڑھنے کے مُتَعَلِّق مختلف احکام
(1): زِندگی میں کم از کم ایک بار درود شریف پڑھنا فرض ہے ۔([6]) اور جس مجلس میں بھی پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا ذِکْرِ پاک خُود کریں یا کسی سے سُنیں،اس وقت درود شریف پڑھنا واجب ہے،([7]) لہٰذا جو ذِکْرِ پاک کر کے یا سُن کر درود شریف نہ پڑھے، وہ ترکِ واجِب کے سبب گنہگار ہوگا([8])
[1]...شان حبیب الرحمٰن، صفحہ:183،بتغیر قلیل ۔
[2]...تفسير الصاوى، پارہ :22، الاحزاب، تحت الآیۃ:56، الجزء الخامس، جلد:3،صفحہ:50ملتقطًا ۔
[3]...تفسير بغوی، پارہ :22، الاحزاب، تحت الآیۃ:56، جلد:3،صفحہ:582ملتقطًا ۔
[4]...تاريخ مدينۃ دمشق،جلد:61،صفحہ:381۔
[5]...فتاوی اہلسنت ،فتوی نمبر : Aqs-2767۔
[6]... درمختار کتاب الصلاۃ ،باب صفۃ الصلاۃ ،صفحہ:71۔
[7]... بہار شریعت ،جلد:1،صفحہ:533،حصہ: 3ملخصاً۔
[8]...فتاویٰ رضویہ ،جلد:6،صفحہ:222 ،ماخوذاً۔