Book Name:Jammat Se Namaz Parhna
معلومات حاصل کیں، آئیے! نیت کرتے ہیں : اس نیک عمل کو اپناتے ہوئے ،پانچوں نمازیں جماعت سے ادا کریں گےتوآج ہی مکتبۃ المدینہ سے*.. نیک اعمال کا رسالہ حاصل کیجئے یا موبائل میں*..Naik Amal ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے اور روزانہ اپنا جائزہ لیتے ہوئے اس کے خانے پُر کرنے کی نیت کیجئے۔
نوٹ: نمازِ باجماعت کے فضائل اور اس بارے میں تفصیلی اَحْکام جاننے کے لئے شیخِ طریقت امیر ِاہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادِری رضوی دامَت بَرَکاتُہمُ العالِیہ کی کتاب *...فیضانِ نماز صفحہ 137 تا 230 اور *...بہارِ شریعت جلد اوّل، صفحہ 574 تا 594 پڑھئے۔
سیکھنے سکھانے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا
اَللّٰہُمَّ بِاسْمِكَ اَمُوْتُ وَاَحْیَا
ترجمہ :اے اللہ ! میں تیرے نام کے ساتھ ہی مرتا اور جیتا ہوں (یعنی سوتا اور جاگتا ہوں)۔([1])
اجتماعی جائزے کا طریقہ (72نیک اعمال)
(1):اچھی اچھی نیتیں کیں؟(2):پانچوں نمازیں باجماعت ادا کیں؟ (3) :ہر نماز سے قبل نماز کی دعوت دی؟ (4):رات میں سُوْرَةُ الْمُلْک پڑھ یا سن لی؟(5):ہر نماز کے بعد آیۃُ الکرسی،تسبیحِ فاطمہ،سُوْرَۃُ الْاِخلاص پڑھی؟ (6):کنز ُالاِیمان سے 3 آیات یا صِراطُ الجنان سے 2 صفحات مع ترجمہ و تفسیر پڑھ یا سن لئے؟ (7):شجرے کے اوراد پڑھے؟ (8):313بار دُرُود شریف پڑھے؟(9):آنکھوں کو گناہوں سے بچایا؟(10):کانوں کو گناہوں سے بچایا؟(11):فضول نظری سے بچتے ہوئے نگاہیں نیچی رکھیں؟(12):12 منٹ مکتبۃ المدینہ کی اصلاحی کتاب پڑھی؟(13):اذان و اقامت کا جواب دیا؟ (14):غصے کا علاج کیا؟ (15) :اپنا جائزہ کیا؟ (16):اپنے نگران کی اطاعت کی؟ (17):آپ اور جی کہہ کر بات کی؟