Jammat Se Namaz Parhna

Book Name:Jammat Se Namaz Parhna

نماز ِباجماعت پڑھنےکے فائدے اور ثوابات

* اللہ  پاک باجماعت نماز پڑھنے والوں کو مَحْبُوب رکھتا (یعنی پسند فرماتا) ہے *نمازِ باجماعت تَنہا(یعنی اکیلے) پڑھنے سے 27 درجے افضل ہے * اللہ  پاک اور اس کے فرشتے باجماعت نماز پڑھنے والوں پر درود بھیجتے ہیں *باجماعت نماز پڑھنے والا پُل صِراط سے بجلی کی مانند گزرے گا *باجماعت نماز پڑھنے والوں کی شان وشوکت دیکھ کر اہلِ محشر رَشک کریں گے *مسجد کی طرف جانے والے کے ہر قدم پر ایک درجہ بلند ہوتا اور*ایک گُنَاہ مٹا دیا جاتا ہے * اللہ  کریم اس کے لئے صبح وشام جَنّت میں مہمانی کا اہتمام فرمائے گا([1])*اگر جماعت میں ایک کی نماز قُبول ہو گئی تو سب کی قُبول ہے۔([2])باجماعت نماز پڑھنے میں دنیاوی فائدے: *جماعت کی بَرکت سے قوم میں نظم وضبط (Discipline)  رہتا ہے*جماعت سے آپَس میں اِتفاق بڑھتا ہے*قوم میں پابندیِ اوقات کی عادَت پڑ تی ہے کہ سب لوگ عین وَقْتِ جماعت پر پہنچتے ہیں ۔

 جماعت سےنماز نہ پڑھنےکے نقصانات

*شَرْعِی مَجْبُوری کے بغیر ایک بار بھی جماعت چھوڑنے والا گُنَاہ گار ہے *جماعت چھوڑنے والے پر شیطان غالِب آجاتا ہے اور اس پر اپنا قبضہ جما لیتا ہے (تجربہ سے مَعْلُوم ہے کہ جماعت نِکل جانے کی صُورت میں کچھ لوگ ٹال مٹول کرنے لگتے ہیں، نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ  مَعاذَ  اللہ  !کبھی ان کی نماز ہی قضا ہو جاتی ہے) *جو تکبیر (یعنی اِقَامت) سُن کر جماعت کے لئے حاضِر نہ ہو، حدیثِ پاک میں اسے بدبخت، نامُراد، ظالِم، اَظْلم (بہت بڑا ظالِم) اور منافِق فرمایا گیاہے۔ ([3]) *تنہا نماز پڑھنے والا،باجماعت نماز پڑھنے والے کا درجہ نہیں پا سکتا خواہ ایک نماز کو 27 مرتبہ ہی کیوں ناپڑھ لے۔

پیارے اسلامی بھائیو!آج ہم نے نیک عمل نمبر:2 جماعت سےنماز پڑھنے کے عنوان پر مفید ترین


 

 



[1]...فیضانِ نماز، صفحہ:139۔

[2]...رسائل نعیمیہ، اسرارالاحکام، صفحہ:288۔

[3]...فتاویٰ رضویہ،جلد:7،صفحہ:102ملتقطاً۔