Book Name:Jammat Se Namaz Parhna
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول
(1):مختلف مَوضوعات پرمختصربیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):فکرِ مدینہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ
آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عملجماعت سےنماز پڑھناکے عنوان پر مفید ترین معلومات دی جائیں گی اورسوتے وقت کی دعا یاد کروائی جائے گی۔آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : جب تم رسولوں ( علیہمُ السَّلام ) پر دُرُودِ پاک پڑھو تو مجھ پر بھی پڑھو ،بے شک میں تمام جہانوں کے ربّ کا رسول ہوں۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
نیک عمل نمبر 2:کیا آج آپ نے پانچوں نمازیں جماعت سے ادا کیں ؟([2])
امام کی اقتدا یعنی پیروی میں نماز اَدَا کرنے کو جماعت سے نماز پڑھناکہتے ہیں۔
وضاحت :جماعت 2 طرح کی ہے:(1):جَماعتِ اُوْلیٰ: محلے کی مسجد جس کے لئے امام مقرر ہے، وہاں امام اذان واقامت کے ساتھ سنت طریقہ کے مطابق جو جماعت کروائے وہ جَمَاعتِ اُولیٰ (پہلی جماعت)ہے۔([3]) (2):جَماعتِ ثَانِیَہ: جماعتِ اُولیٰ(پہلی جماعت) ہوجانے کے بعد جو جماعت کروائی جائے وہ جَمَاعتِ ثَانِیَہ (دوسری جماعت)ہے ۔