Jammat Se Namaz Parhna

Book Name:Jammat Se Namaz Parhna

جماعت سے نماز پڑھنےکے متعلق مختلف اَحکام

(1):پانچوں وَقْت کی نماز مسجد میں جماعت سے(ادا کرنا ) واجِب ہے۔([1]) (2):مُدْرِکْ یعنی پوری جماعت پانے والا وہ ہے جو ساری رکعتیں امام کے ساتھ ادا کرے۔([2])(3):جو امام کے ساتھ تشہد میں شامل ہوا اس کو جماعت تو نہ ملی البتہ جماعت کا ثواب  ملے گا۔لیکن اس کو اتنا ثواب نہیں ملے گا جتنا پوری جماعت پانے والے کو ملتا ہے۔ ([3])   (4):اگر امام کے ساتھ اہلِ محلہ کی جماعت ہو گئی اور کچھ لوگ رہ گئے تو اذان کہے بغیر ،محراب سے ہٹ کر  دوسری جماعت کروا سکتے ہیں ۔  ([4])لہٰذا جنہیں پہلی جماعت نہ مل سکی، اگر جماعت قائم کر سکتے ہوں تو ترکِ جماعت نہ کریں۔([5])(5):اس اعتماد پر کہ ہم اپنی جماعت دوبارہ کر لیں گے، شرعی مَجْبُوری کے بغیر جماعتِ اُوْلیٰ جان بوجھ کر تَرْک کرنا گُنَاہ ہے۔([6])(6):ایسی جگہ جماعتِ ثانی یعنی دوسری جماعت ہر گز نہ  قائم کی جائے جہاں فتنے و نفرت کی فضا قائِم ہوتی ہو مثلاً :امام صاحِب یا دیگر نمازی یہ سمجھتے ہوئے اِعْتِراض کرتے ہوں کہ جان بوجھ کر جماعتِ ثانیہ (دوسری جماعت ) قائم کی جا رہی ہے۔([7])

باجماعت نمازسے نیک بندوں کی محبت

*حضرت عبد الله بِن عُمر   رَضِیَ اللہ عنہ   کی (شَرْعِی مجبوری سے) کبھی جماعت نِکل جاتی تو اگلی  نماز تک نفل پڑھتے رہتے۔([8])*حضرت سعید بن عبد العزیز  رحمۃُ  اللہ  علیہ   کی جماعَت نکل جاتی تو اپنی داڑھی پکڑ


 

 



[1]...فتاوی رضویہ،جلد:7،صفحہ:194۔

[2]...بحر الرائق، كتاب الصلاة، باب الامامۃ ،جلد:1،صفحہ:623 ۔

[3]...بہارِ شریعت جلد:1،صفحہ:698،ملخصاً ۔

[4]...فتاوی اہلسنت ،فتوی نمبر: WAT-1604۔

[5]...فتاوی رضویہ،جلد:7،صفحہ:199بتغیرقلیل۔

[6]... فتاوی رضویہ،جلد:7،صفحہ:199ملتقطاً۔

[7]...فیضان نماز، صفحہ:173۔

[8]...الاصابۃ، رقم :4883، عبد الله بن عمر،جلد:4صفحہ:151 ۔